ہم یقین کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ یوکرین نے جان بوجھ کر تخریب کاری کی ہے
روسی صدارتی محل (کریملن) کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا کہ کاخووکا ہائیڈرو پاور پلانٹ کو نقصان یوکرین کی تخریب کاری سے ہوا ہے۔
دارالحکومت ماسکو میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پیسکوف نے صبح کے وقت منہدم ہونے والے کاخووکا ایچ ای پی پی کہ جس کے نتیجے میں سیلاب کا خطرہ پیدا ہوا ہےکے بارے میں اپنے جائزے پیش کیے۔
یہ بتاتے ہوئے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کو پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے، پیسکوف نے کہا، کہ “پوتن کو روسی وزارت دفاع اور دیگر متعلقہ اداروں سے کاخووکا ڈیم اور اطراف کے علاقوں کی صورتحال سے متعلق رپورٹیں موصول ہورہی ہیں۔ ہم یقین کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ یوکرین نے جان بوجھ کر تخریب کاری کی ہے۔
پیسکوف نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ روس HEPP پر حملے میں اس کے ملوث ہونے کے تمام الزامات کی تردید کرتا ہے کہا کہ “کاخووکا HEPP پر حملے کا حکم کیف نے دیا تھا، اور اس لیے یوکرین کو اس صورت حال کے نتائج کی تمام تر ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔”
اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ خطے میں انتہائی ناموافق حالات پیدا ہو سکتے ہیں، پیسکوف نے کہا، “اس تخریب کاری کے ممکنہ طور پر لاکھوں افراد، ماحولیات اور تاحال تعین نہ ہونے والے دیگر واقعات کے لیے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں ۔”
اعلان کیا گیا تھاکہ یوکرین کے خیرسون کے علاقے میں روسیوں کے زیر کنٹرول کاخوفکا ایچ ای پی پی بموں کی زد میں آ گیا، اور اس علاقے کو سیلاب کے خطرے کا سامنا ہے، یوکرین کے حکام نے اس واقعے کا ذمہ دار روس کو ٹھہرایا تھا