وہ کیا خاص بات ہے جوچنبیلی کو عالمی عطروں کے سب سے بیش قیمت اور قیمتی اجزاء میں سے ایک بناتی ہے؟چنبیلی کے پھول، جو نرمی اور محبت کی علامت ہیں، ہندوستان میں ہزاروں سالوں سے دیوی دیوتاؤں کی تعظیم کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔اور جنوبی ہندوستان کے قدیم شہر مدورائی میں، چنبیلی کے پھول، جن کی بڑے پیمانے پر کاشت کی جاتی ہے، اعلی پرفیومرز کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں، دنیا کے بڑے برانڈز خوشبویات کی تیاری میں اسے استعمال ہوتے ہیں، جن میں ”ڈیور” ”گورلین”اور ”مون گورلین” شامل ہیں۔


چنبیلی کی خوشبو صرف رات کے وقت خارج ہوتی ہے جب یہ پھول کھلتا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ کلیوں کو کھلنے سے پہلے ہی کاٹ لیا جائے۔چنبیلی کی تازہ خوشبو جنوبی ہندوستان میں ہنر مند چننے والوں کے ارد گرد ہر جگہ موجود ہے جو دنیا بھر کی عطر ساز کمپنیوں کے زیر استعمال اس قیمتی جوہر کے لیے سفید کلیوں کی کٹائی کرتے ہیں۔چنبیلی کی کلیاں چننے والے چار سے پانچ کلو گرام چنبیلی کی کلیاں چننے کے لیے روزانہ تقریباً 1.5 ڈالر کماتے ہیں، جو فی کلو گرام 4,000 کلیوں کے برابر ہے۔ایک بار کٹائی کے بعد، کلیوں کو تیزی سے مارکیٹ میں بھیج دیا جاتا ہے اور 200 سے 2,000 روپے فی کلوگرام میں فروخت کیا جاتا ہے۔مدورائی میں تیار کی جانے والی چنبیلی، ایک ایشیائی نسل ہے، 2013 میں، اسے ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن سے ایک جغرافیائی ٹیگ ملا، جس کا مقصد اس کی نایاب اور گہری خوشبو کو اجاگر کرنا تھا۔


معروف پرفیومر تھیری واسر، جو فرانسیسی کمپنی گورلین میں خوشبویات کی جانچ کرنے میں مہارت رکھتے ہیں، نے ایک کھیت کے دورے کے دوران کہا، ”یہ خوشبو دلچسپ، شدید اور طاقتور ہے۔”
چنبیلی کے پھول مدورائی شہر میں ہر جگہ پھیلے ہوئے ہیں، آپ انہیں گھروں کے باغات، کھیتوں اور بڑے بڑے مذہبی مندروں میں پا سکتے ہیں جہاں ماننے والے دیوتاؤں کو ان پھولوں سے بنے ہار پیش کرتے ہیں۔لیکن چنبیلی سے ضروری تیل نکالنے کے لیے ایک طویل عمل درکار ہوتا ہے،فصل کی کٹائی کے موسم میں جیسے ہی پھول کھلنا شروع ہوتے ہیں، خوشبو نکلتی ہے، فیکٹری چوبیس گھنٹے کام کرتی ہے۔


کٹائی کے بعد، کلیوں کو براہ راست لیبارٹریوں میں لے جایا جاتا ہے، اور جب رات گئے تک خوشبو ہوا میں ہوتی ہے، کارکنان کلیوں کو ایکسٹریکٹر میں ڈالتے ہیں، پھر انہیں ایک محلول میں بھگو دیا جاتا ہے جو ابلنے سے پہلے ان کے خوشبو دار مالیکیولز کو جذب کر لیتا ہے اور مومی پیسٹ میں بدل جاتا ہے۔اس پیسٹ کو الکحل کے ساتھ شامل کیا جاتا ہے تاکہ اس سے موم کو نکالا جائے اور ایک مائع حاصل کیا جائے جو پرفیوم بنانے میں استعمال ہوتا ہے۔اس تیل کا ایک لیٹر تیار کرنے میں تقریباً 700 کلو گرام پھول لگتے ہیں، جو کہ 4200ڈالر میں بکتا ہے۔مگر مدورائی کے رہائشی جو کئی دہائیوں سے چنبیلی کو سجاتے اور بازار سے خریدتے رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ یہ ”خوشبو اتنی خاص نہیں ہوتی جتنی کہ ایک پکی ہوئی چنبیلی کے پھول کی ہوتی ہے۔ کوئی بھی چیز حقیقی چنبیلی کی خوشبو سے بڑھ کر نہیں۔”