Welcome to The Indian Awaaz   Click to listen highlighted text! Welcome to The Indian Awaaz

اڈیشہ حکومت نے مطلع کیا ہے کہ ٹرین حادثے میں 275 مسافروں میں سے اب تک 170 لاشوں کی شناخت کی گئی ہے۔ یہ حادثہ جمعہ کی شام کو اسٹیشن کے نزدیک پیش آیا تھا۔ریاست کے چیف سکریٹری پردیپ جینا نے میڈیا کے افراد کو بتایا کہ مناسب کارروائی کے بعد لاشوں کو ان کے کنبے کے افراد کے سپرد کردیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے لاشوں کو ان کے مقامات تک پہنچانے کیلئے مفت انتظامات کئے ہیں۔ حکومت نے حادثے میں ہلاک ہونے والے اُن کے قریبی رشتہ داروں کیلئے ایک ہیلپ لائن نمبر جاری کیا ہے، جو لاشوں کی شناخت کیلئے آرہے ہیں۔ یہ ہیلپ لائن نمبر ہے: ایک آٹھ صفر صفر تین چار پانچ صفر صفر چھ ایک۔

Click to listen highlighted text!