FILE PIC
وزیر اعظم نریندر مودی نے یونان کے سرکردہ تاجروں کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ بھارت میں ، سرمایہ کاری کے موقعوں کا استعمال کریں اور بھارت کی ترقی کی داستان کا حصہ بنیں۔ جناب مودی نے کَل تجارت سے متعلق ایک ظہرانے میں شرکت کی، جس کا اہتمام ایتھنس میں یونان کے وزیر اعظم کِریاکوز مِتسو تاکِس نے کیا تھا۔ اس تقریب میں بھارت کی قائدانہ شخصیتوں اور یونان کے مختلف شعبوں کے CEOs نے شرکت کی۔ ان شعبوں میں جہاز رانی، بنیادی ڈھانچہ ، توانائی وغیرہ شامل ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے قابل تجدید اشیائ، اسٹارٹ اَپس ، دوا سازی ، آئی ٹی ، ڈجیٹل ادائیگیوں اور بنیادی ڈھانچے جیسے شعبوں میں بھارت کی پیشرفت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے تجارت کو فروغ دینے کے مختلف اقدامات کا بھی خاص طور پر ذکر کیا۔ جناب مودی نے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور بھارت اور یونان کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دینے میں، اِن سرکردہ صنعت کاروں کے رول کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج بھارت کے دروازے بیرونی سرمایہ کاری کیلئے کھلے ہیں۔ وزیر اعظم نے دو طرفہ شراکت داری کو ، دفاع کی سطح تک لے جانے کیلئے کہا۔ اس سے پہلے ، وزیر اعظم نریندر مودی نے ایتھنس میں یونان کے اپنے ہم منصب کِریاکوز مِتسوتاکِس کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارت اور یونان نے 2030 تک دو طرفہ تجارت کو دوگنا کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی ایسے پہلے غیرملکی سربراہِ حکومت ہیں، جنہیں ، یونان کی حکومت نے ’The Grand Cross of the Order of Honor‘ کے خطاب سے نوازا ہے۔ یہ اعزاز ، وزیر اعظم مودی کے ، یونان کے سرکاری دورے میں دیا گیا۔ ایتھنس میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے، وزیر اعظم مودی کے یونان کے دورے کے بارے میں، امورِ خارجہ کے سکریٹری وِنے کواترا نے کہا کہ ایوارڈ کے ساتھ ساتھ توصیف نامے میں ، بھارت کی اقتصادی ترقی و خوشحالی نیز یونان کے ساتھ دوستی اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں ، وزیر اعظم کے تعاون کا اعتراف کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ اِس اعزاز سے نوازے جانے پر، یونان کے صدر کیٹیرینا سَکیلا روپولو اور یونان کی عوام کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ ایوارڈ ، 140 کروڑ بھارتیوں کو وقف کرتے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے ایتھنس میں بھارتی برادری سے بھی خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک نے چاند پر، چندریان-تین کو کامیابی سے اتارکر، ساوَن کے اِس مقدس مہینے میں ایک نیا کارنامہ انجام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا سے مبارکباد کے پیغام آرہے ہیں کیونکہ لوگ اپنی نیک خواہشات بھیج رہے ہیں