Last Updated on February 26, 2023 12:56 am by INDIAN AWAAZ

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ روایت اور ٹیکنالوجی نئے بھارت کا مزاج بن چکے ہیں۔ وزیر اعظم نے آج شام نئی

دلّی کے تال کٹورا اسٹیڈیم میں Barisu Kannada Dim Dimava کلچرل فیسٹول کا افتتاح کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ دو روزہ فیسٹول، دلّی کرناٹک سنکھ کی جانب سے امرت مہوتسو تقریبات کے ایک حصے کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے۔وزیر اعظم کے ایک بھارت سریشٹھ بھارت کے تصور کے تناظر میں Barisu Kannada Dim Dimava کلچرل فیسٹول کا مقصد کرناٹک کی ثقافت، روایت اور تاریخ کا جشن منانا ہے۔ اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ دلّی کرناٹک سنکھ کی 75 سالہ تقریبات ایک ایسے وقت منعقد کی جا رہی ہیں جب ملک آزادی کا امرت مہوتسو منانا رہا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ کرناٹک کے بغیر بھارت کی تعریف متعین نہیں ہوسکتی خواہ ملک کی پہچان کا معاملہ ہو، روایتوں کا یا ترغیبات کا۔ انھوں نے کہا کہ آج جب بھارت جی 20 کی صدارت کر رہا ہے، ایسے میں ہم نے جمہوریت کی ماں کے طور پر اپنی شناخت کو ثابت کیا ہے۔