AMN / NEW DELHI

وزیراعظم نریندر مودی امریکہ اور مصر کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر کَل روانہ ہوں گے۔ نئی دلی میں صحافیوں کو جانکاری فراہم کرتے ہوئے خارجہ سکریٹریوِنے موہن کواترا نے کہا کہ امریکی صدر جوبائیڈن اور خاتون اوّل ڈاکٹر جِل بائیڈن کیدعوت پر جناب مودی اِس مہینے کی 21 تاریخ سے 23 تاریخ تک امریکہ کے سرکاری دورے پرہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ ان کے امریکی دورے کا آغاز نیویارک سے ہوگا، جہاں وزیراعظمآئندہ بدھ کے روز اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرس میں یوگا کے بین الاقوامی دن کی تقریباتکی قیادت کریں گے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے دسمبر 2014 میں 21 جون کو یوگا کابین الاقوامی دِن قرار دینے کے لیے ایک قرارداد منظور کی تھی۔

خارجہ سکریٹری نے کہا کہ اس کے بعد جناب مودی واشنگٹن DC جائیںگے جہاں آئندہ جمعرات کو وہائٹ ہاؤس میں اُن کا رسمی طور پر استقبال کیا جائے گا۔ جنابمودی اعلیٰ سطح کے مذاکرات کو جاری رکھتے ہوئے امریکی صدر جوبائیڈن کے ساتھ میٹنگ کریںگے۔ خارجہ سکریٹری نے کہا کہ جمعے کو وزیراعظم امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس اور وزیرخارجہ انٹنی بلنکن کے ذریعے مشترکہ طور پر دیے گئے ظہرانے میں شرکت کریں گے۔ خارجہسکریٹری نے کہا کہ وزیراعظم امریکہ کے سرکردہ CEOs، پیشہ ور افراد اور دیگر متعلقہ فریقوں کے ساتھ متعدد بامعنی اور سودمند بات چیت کریں گے۔ وہ بھارتی برادری سے بھی ملاقات کریں گے۔

جناب کواترا نے کہا کہ مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی کیدعوت پر وزیراعظم اس مہینے کی 24 سے 25 تاریخ کے دوران جمہوریہ مصر کے سرکاری دورہپر قاہرہ جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ مصر کا وزیر اعظم کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔