Welcome to The Indian Awaaz   Click to listen highlighted text! Welcome to The Indian Awaaz

WEB DESK

وزیراعظم نریندرمودی نے آج نئی دلی کے لوک کلیان مارگ پر شریمَد بھگوَت گیتا کے شلوکوں پر اکیس ماہرینکی تشریحات کے ساتھ گیارہ جلدوں پر مشتمل مخطوطے کا اجرا کیا۔ دھرمارتھ ٹرسٹ کی جانبسے شائع اس مخطوطے میں بھارتی خطاطی کی غیر معمولی خصوصیات اور دقیق فرق پائے جاتےہیں، جوکہ شنکر بھاشیہ سے لے کر Bhasanuvada تک کے عہد کی خصوصیات کو ظاہرکرتے ہیں۔

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہاکہ بھارت گیتا کے منتر کے ساتھ ترقی کی راہ پرتیزی سے پیش رفت کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شریمد بھگوت گیتا نے ہمیں سکھایا ہے کہدنیا اور لوگوں کی کس طرح خدمت کی جائے۔ انھوں نے کہا کہ جب کووڈ۔انیس کی وبا پھیلیتو کوئی بھی اس طرح کی وبا کے لےے تیار نہیںتھا لیکن بھارت اپنی زمین پر مضبوطی سےجما رہا اور اس نے بھارت میں بنائی گئی اپنی دو ویکسین سے دنیا کی مدد کی۔ انھوں نےکہا وبا کے دوران بھارت نے دنیا کو امداد مہیا کراکے اس کی مدد کی اور ساتھ ہی ایسےلاکھوں لوگوں کو اُن کے گھر پہنچانے میں مدد کی جو بیرونِ ملک پھنس گئے تھے۔

انھوں نے کہاکہ آج دنیا بھر میں انسانیت کے تئیں بھارت کی خدمات کے لےے اُس کا اعتراف کیا جا رہاہے۔ جناب مودی نے کہاکہ گیتا پوری دنیا کے لیے ہے اور یہ دنیا کو بے غرض خدمت کی تعلیمدیتی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ گیتا بھارت کی تصوراتی آزادی اور رواداری کی ایک علامتہے، جو ہر ایک شخص کو اپنا نقطۂنظر رکھنے کیتحریک بخشتی ہے۔

        ڈاکٹر کرن سنگھ جو دھرمارتھ ٹرسٹ جموںو کشمیر کے چیئرمین ٹرسٹی ہیں انھوں نے گیتا اور اس کے پیغام کی اہمیت کو اجاگر کیا۔اس موقع پر جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا بھی موجود تھے۔
Click to listen highlighted text!