Last Updated on June 19, 2023 6:57 pm by INDIAN AWAAZ

یوگ کا عالمی دن 21 جون کو دنیا بھر میں منایا جائے گا۔وزیراعظم نریندر مودی نیویارک میں اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز سے یوگ کے عالمی دن کے پروگراممیں شامل ہوں گے۔ یوگ کے عالمی دن کا اس سال کا موضوع ہے: ”وسودھیو کٹمبکم کےلئے یوگ“۔جناب مودی آکاشوانی پر اپنے من کی بات پروگرام میں گذشتہ کئی برسوں میں متعدد مرتبہسامعین سے اپنی جسمانی اور ذہنی تندرستی کے لئے یوگ کو اپنانے کی اپیل کرتے رہے ہیں۔تاہم من کی بات نے جناب مودی کے یوگ کے پیغام کو ملک کے گوشے گوشے پہنچانے میں کلیدیرول ادا کیا ہے۔ کل من کی بات پروگرام میں اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ 21 جوناُن افراد کے لئے یوگ کو اپنانے کا ایک بڑا موقع ہے، جو ابھی تک اس سے منسلک نہیں ہوئےہیں۔