Last Updated on July 22, 2023 1:21 am by INDIAN AWAAZ

وارانسی کی ایک عدالت نے گیان واپی مسجد کے احاطے کے سائنسی سروے کیلئے گیان واپی-شرنگار گوری کیس میں ہندو درخواست گزاروں کی اپیل منظور کرلی ہے۔ ضلع جج اجے کرشنا وشویش نے محکمۂ آثار قدیمہ کو ہدایت دی ہے کہ وضوخانے کے علاقے کو چھوڑ کر احاطے کا سائنسی سروے کرنے کے امکانات تلاش کئے جائیں۔عدالت نے محکمۂ آثار قدیمہ سے کہا ہے کہ وہ یہ واضح کرے کہ سائنسی سروے کس طرح کیا جاسکتا ہے اور حدبندی والے علاقے میں سروے کی نوعیت کیا ہوگی تاکہ متعلقہ اپیل پر کوئی حتمی فیصلہ کیا جاسکے۔ عدالت نے محکمہ آثار قدیمہ سے اپنی رپورٹ سماعت کی اگلی تاریخ 4 اگست سے پیش کرنے کو کہا ہے