
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ نئی قومی تعلیمی پالیسی میں بہتر افراد اور ، بہتر افراد سے ایک بہتر ملک کی طرف توجہ دی گئی ہے ۔ دوسری قومی یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ اِس پالیسی میں ہمارے نوجوانوں کی مفاہمت ، اُن کے فیصلوں اور اُن کے عقائد کو ترجیح دی گئی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ نئی قومی تعلیمی پالیسی ، قوم کی تعمیر کی طرف ایک قدم ہے اور حکومت ایک ایسا معاشی نظام تشکیل دے رہی ہے ، جس میں نوجوانوں کو بہتر موقعے فراہم ہوں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو آگے آکر ملک کی قسمت رقم کرنی چاہیئے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ مستقبل کے بھارت کی قیادت کریں اور اِس ذمہ داری میں ملک کی سیاسیات بھی شامل ہیں کیونکہ آج کی سیاست کو بھی نوجوانوں کی ضرورت ہے ۔ جناب مودی نے کہا کہ اِس سے پہلے ملک میں ایک خیال تھا کہ اگر کوئی نوجوان ، سیاست میں داخل ہوجاتا تھا تو لوگ کہتے تھے کہ بچے کی زندگی خراب ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کا خیال تھا کہ ہر چیز تبدیل ہوسکتی ہے لیکن سیاست تبدیل نہیں ہوسکتی ۔ جناب مودی نے کہا کہ آج سیاست میں ایماندار لوگوں کو بھی موقع مل رہا ہے۔
سوامی وویکانند کے بارے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ سوامی جی نے ، جسمانی اور دماغی مضبوطی پر برابر کا زور دیا اور آہنی عضلات اور اسٹیل کے اعصاب کی بات کی ۔
انہوں نے کہا کہ سوامی وویکانند کی تعلیمات سے جذبہ حاصل کرتے ہوئے حکومت ، بھارتی نوجوانوں کی دماغی اور جسمانی چوکسی پر خاص طور پر توجہ دے رہی ہے