
حکومت نے کہا ہے کہ ملک میں کووڈ-اُنیس کے صحتیاب مریضوںکی تعداد اب باسٹھ لاکھ سے زیادہ ہے۔ یہ تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ بھارت میںدنیا کے مقابلے صحتیابی کی شرح بھی سب سے زیادہ چھیاسی اعشاریہ سات-آٹھ ہے۔
صحت کے سکریٹری راجیش بھوشن کل شام نئی دلی میں میڈیا سےبات کررہے تھے۔
صحت کے سکریٹری نے کہاکہ بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد،لگاتار کم ہونے کی خبر ہے۔
نیتی آیوگ کے، صحت سے متعلق رکن ڈاکٹر وی-کے-پَول نے کہاکہکووڈ-اُنیس کے اثرات میں اب ٹھہراوآگیا ہے۔
اطلاعات ونشریات کے سکریٹری امت کھرے نے میڈیا کی تعریفکی اور کہا کہ اُس نے ملک بھر میں کووڈ-اُنیس کی روک تھام کیلئے احتیاطی اقدامات کاپیغام پہنچانے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی سرگرمیاں اب شروع ہورہیہیں اور لوگوں کو احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔×
