Welcome to The Indian Awaaz   Click to listen highlighted text! Welcome to The Indian Awaaz


مغربی افریقی ملک مالی میں ایک فوجی اڈے پر حملے کے نتیجے میں کم از کم 50 فوجی مارے گئے ہیں۔ مالی کے وزیر اطلاعات یحیٰ سنگارے نے اسے ایک دہشت گردانہ حملہ قرار دیا ہے۔ یہ حملہ نائجر کے قریب سرحدی علاقے میں موجود ایک فوجی اڈے پر کیا گیا۔ ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔ سن 2012 میں علیحدگی پسندوں کی طرف سے مالی کی فوج پر متعدد حملے کیے گئے تھے جس کے بعد القاعدہ کے شدت پسند بھی مالی کی فوج کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔

Click to listen highlighted text!