نئی دہلی،
آیوش کی وزارت نے صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کے اشتراک سے آیوش (آیوروید) کو کینسر، ذیابیطس، کارڈیو۔ ویسکولر ڈیزز اور اسٹروک (این پی سی ڈی سی ایس) کی روک تھام سے متعلق قومی پروگرام کے ساتھ مربوط کرنے کے ایک پروجیکٹ کا نشان زد اضلاع میں نفاذ کیا ہے۔ اب تک 987446 مریضوں کی اسکریننگ ہوئی ہے اور 93117 مریضوں کا آیوروید، لائف اسٹائل موڈیفکیشن اور یوگا کے ذریعہ طویل مدتی علاج کے لئے اندراج ہوا ہے۔
آیوش کی وزارت کے تحت آنے والی سینٹرل کونسل فار ریسرچ ان آیورویدک سائنسز (سی سی آر اے ایس) نے آیوش ۔82 ڈیولپ کیا ہے۔ یہ ایک ایسا محلول (فارمولیشن) ہے جسے بڑے پیمانے پر ریسرچ کرکے تیار کیا گیا ہے اور اسے بڑے پیمانے پر لوگوں کے مزید فائدے کے لئے کمرشیلائز کیا گیا ہے۔
سی سی آر اے ایس نے آیوش۔ کیو او ایل ۔2 سی ڈیولپ کیا ہے جس کا مقصد چھاتی اور بچے دانی کے کینسر کی مریضوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔ یہ دوا آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس)، دہلی اور سینٹ جونس میڈیکل کالج (بنگلورو) کے اشتراک سے تیار کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ سی سی آر اے ایس نے 82 کلاسیکل آیورویدک فارمولیشن اور 11 نئی دواؤں کو ویلی ڈیٹ (جواز بخشنا) کیا یہ دوائیں 32 سے زیادہ امراضی کیفیت کے لئے ہیں۔ جن میں ذیابیطس، برونیکیل، استھما، ہائپر ٹینشن، اریٹیبل بوویل سنڈروم (آئی بی ایس)، آئرن کی کمی کی وجہ سے خون کی کمی، اوسٹیو آرتھرائٹس، ریومیٹوئڈ آرتھارائٹس، ہیمو رائڈس، کمپیوٹر ویژن سنڈروم، موٹاپا وغیرہ جیسی طرز حیات سے متعلق کیفیات شامل ہیں۔
بین الاقوامی تعاون (آئی سی اسکیم) کے فروغ کے لئے مرکزی شعبے کی اسکیم کے تحت آیوش مصنوعات کے ایکسپورٹ کی حوصلہ افزائی کے لئے آیوش کی دوائیں بنانے والوں، اس کا کاروبار کرنے والوں، آیوش کے اداروں اور اسپتالوں وغیرہ کو مختلف ملکوں کی ریگولیٹری باڈیز کے ساتھ آیوش مصنوعات کے رجسٹریشن (مارکیٹ آرتھورائزیشن) کے لئے مراعات دی جاتی ہیں۔ایسی ریگولیٹری باڈیز میں فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن آف یونائیڈ اسٹیٹس (یو ایس ایف ڈی اے)/ یورپ، مڈل ایسٹ اینڈ افریقہ (ای ایم ای اے)/ میڈیسنس اینڈ ہلیتھ کیئر پروڈکٹس ریگولیٹری ایجنسی آف یونائیٹڈ کنگڈم (یو کے۔ ایم ایچ آر اے)/ نیچرل اینڈ نن پریسکرپشن ہیلتھ پروڈکٹس ڈائرکٹوریٹ آف کناڈا (این ایچ پی ڈی) وغیرہ شامل ہیں۔
یہ اطلاع آیوش کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب شری پد یسو نائک نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔