ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے نیپال کی سرحد کے ذریعے کام کرنے والے سوڈانی شہریوں کے سونے کی اسمگلنگ کے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ڈی آر آئی نے پٹنہ، پونے اور ممبئی میں مختلف کارروائیوں کے دوران کل 101.7 کلو گرام اسمگل شدہ سونا ضبط کیا، جس کی مالیت 51 کروڑ روپے (تقریباً) ہے۔ ضبط شدہ سونا، زیادہ تر پیسٹ کی شکل میں، ہند-نیپال سرحد کے ذریعے پٹنہ لایا جا رہا تھا اور پھر اسے ٹرین یا ہوائی جہاز کے ذریعے ملک کے مختلف حصوں، زیادہ تر ممبئی تک پہنچایا جا رہا تھا۔
ڈی آر آئی کے اہلکاروں نے 19 فروری 2023 کی دیر رات تین سوڈانی شہریوں کو پٹنہ ریلوے اسٹیشن پرممبئی جانے والی ٹرین میں روکا۔ 2 سوڈانی باشندوں سے 40 پیکٹوں میں 37.126 کلو گرام وزنی سونے پر مشتمل گولڈ پیسٹ برآمد کیا گیا، جنہوں نے اسے اپنی پہنی ہوئی بغیر آستین والی جیکٹس کی خصوصی طور پر بنائی گئی گہا میں چھپا رکھا تھا۔ تیسرا شخص ہینڈلر تھا، جو سرحدی علاقے میں اسمگلنگ کی سرگرمیوں کو مربوط کرتا تھا اور اسمگل شدہ سونے کی نقل و حمل کا انتظام کرتا تھا۔
دو سوڈانی خواتین شہریوں کا دوسرا گروپ 20 فروری 2023 کو پونے میں حیدرآباد سے ممبئی بس کے ذریعے سفر کرتے ہوئے روکا گیا اور ان کے ہینڈ بیگ میں چھپایا گیا مختلف شکل میں 5.615 کلو گرام سونا برآمد ہوا۔
پٹنہ سے ممبئی جانے والے دو سوڈانی شہریوں کے تیسرے گروپ کو 20 فروری 2023 کو ممبئی ریلوے اسٹیشن پر روکا گیا۔ 40 پیکٹوں میں 38.76 کلو گرام سونے پر مشتمل گولڈ پیسٹ 2 سوڈانی باشندوں سے برآمد ہوا ، جنہوں نے اسے اسی انداز میں چھپا رکھا تھا۔
اسمگلروں/حاملین کی طرف سے فراہم کردہ لیڈز پر تیزی سے کام کرتے ہوئے، ڈی آر آئی افسران نے مختلف شکلوں میں تقریباً 20.2 کلو گرام اسمگل شدہ سونا برآمد کیا اور اسی کے ساتھ 74 لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی اور 63 لاکھ روپے بھارتی کرنسی ممبئی کے مختلف علاقوں سے ، جسے اسمگل شدہ سونے کے اخراج / ذخیرہ کے لئے استعمال کیا جا رہا تھا ضبط کیا ۔ اس فالو اپ کارروائی میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا۔
ڈی آر آئی نے اس سے قبل ہندوستان میں غیر ملکی سونے کی اسمگلنگ کے مختلف نئے طریقوں کا پتہ لگایا ہے ، جیسے کہ ملک کے شمال مشرقی حصے سے اسمگلنگ یا تو لاجسٹک کمپنی کے کو رئیر روٹ کے ذریعے یا گاڑیوں میں یا ذاتی طور پر بس، ٹرین، فلائٹ وغیرہ میں چھپانے کے ذریعے، یا تمل ناڈو کے ساحل میں سمندر کے ساحل سے سونے کی برآمدگی، جب کہ ماہی گیری کی کشتیوں وغیرہ سے اسمگلروں کے ذریعہ انہیں پھینک دیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ اسمگلروں کے ذریعہ استعمال کیے جانے والے روایتی طریقوں سے بھی۔
موجودہ آپریشن میں، جس کا نام گولڈن ڈان ہے، ڈی آر آئی نے کل تقریباً 101.7 کلو گرام سونا ، جس کی مالیت 51 کروڑ روپے ہے، ضبط کیا ہے، جس کے ساتھ 74 لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی اور 63 لاکھ روپے بھارتی کرنسی بھی برآمد ہوئی ہے اور اب تک 7 سوڈانی اور 3 بھارتی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔