روس نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی ہے، باوجود اِس کے کہ یوکرین نے ممبر ممالک سے اِس قدم کو روکنے کیلئے کہا تھا۔ کاؤنسل کے ممبران میں سے ہر ایک یکے بعد دیگرے ایک ماہ کیلئے صدارت کی ذمہ داری سنبھالتا ہے۔ روس نے پچھلی بار فروری 2022 میں صدارت سنبھالی تھی۔یوکرین کی شکایتوں کے باوجود امریکہ نے کہاکہ وہ کاؤنسل کے مستقل ممبر روس کو صدارت سنبھالنے سے نہیں روک سکتا۔ کاؤنسل کے دیگر مستقل ممبر ملک، برطانیہ، امریکہ، فرانس اور چین ہیں۔