دلّی پولیس نے کل بھارت کی کُشتی فیڈریشن ڈبلو ایف آئی کے سربراہ برِج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف دو ایف آئی آر درج کی
دلّی پولیس نے کل بھارت کی کُشتی فیڈریشن WFI کے سربراہ برِج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف دو FIR درج کی ہیں۔ اُن کے خلاف یہ FIR، اُن کے ہاتھوں جنسی حراسانی اور خاتون پہلوانوں کے استحصال کے الزامات کے تحت درج کی گئی ہیں۔ یہ FIR نئی دلّی کے کناٹ پلیس پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی ہیں۔ پولیس نے دونوں FIR کے تحت تفصیلی تحقیقات شروع کر دی ہے۔اس سے پہلے دلّی پولیس نے سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ وہ جنسی حراسانی کے الزامات کے تحت برج بھوشن کے خلاف ایک FIR درج کرے گی۔7 خاتون پہلوانوں نے WFI کے سربراہ کے خلاف جنسی حراسانی کے الزامات عائد کیے تھے