جرمنی کے وزیر خارجہ نے مشرقی بحیرہ روم میں، اُن یکطرفہاقدامات پر، ترکی کی نکتہ چینی کی ہے، جن سے سمندری سرحدوں اور تیل کیلئے کھدائی کےحقوق کے معاملے پر، یونان اور قُبرص کے ساتھ، کشیدگی کو دور کرنے کی کوششوں کو نقصانپہنچ رہا ہے۔

وزیر خارجہ ہِیکو ماس نے کل کہا کہ ترکی کے، جائزہ لینےوالے ایک جہاز کی، یونان کے جزیرے Kastellorizo کے آس پاس، متنازعہ سمندرمیں، پٹرول کی تلاش کی کسی بھی کوشش سے، یوروپی یونین اور ترکی کے درمیان کشیدگی کودور کرنے اور تعلقات بہتر بنانے کی کوششوں کو شدید دھچکا پہنچے گا۔×