کسی متن کے ترجمے مےں معنی ہی سب سے زےادہ اہمےت کا حامل ہوتاہے : ڈاکٹر اے نصےب خاں

نئی دہلی،۹۱ستمبر۹۱۰۲ئ:

ترجمہ دراصل مختلف پردوں کو چاک کر کے متن کے معنی کو ہدف زبان مےں منتقل کرنے کی اےک کو شش ہوتی ہے ۔اس سلسلے مےں مذہب، تہذےب،سےاست ،جغرافےہ اور زبان کی خاص اہمےت ہوا کرتی ہے ۔ترجمے مےں در پےش آنے والے مسائل کو بنےادی طور پر زبان ، تہذےب اور اسلوب کی سطح پر ہم دےکھ سکتے ہےں ۔ کسی بھی متن کے ترجمے مےں منشائے مصنف ےا مقصد مصنف تک پہنچنے کے لےے ہمےںکئی مفاہمتےں کرنا پڑتی ہےں۔ان خےالات کا اظہا ر ڈاکٹر اے نصےب خاں نے”ترجمے کے مسائل “ موضوع پر شعبہ¿ اردو مےں منعقدہ توسےعی خطبے مےں کےا ۔ اس موقع پر صدر شعبہ¿ اردو ، پروفےسر شہزاد انجم نے مہمان مقرر اور شرکا و حاضرےن کا استقبال کرتے ہوئے فرماےا کہ نئے تعلےمی سال کا ےہ پہلا بے حد اہم توسےعی خطبہ ہے جس کے لےے اس عہد کے نامور مترجم ڈاکٹر اے نصےب خاں کو زحمت دی گئی ہے جن کی علمی و ادبی کاموں سے ہم سب واقف ہےں ۔ اس توسےعی خطبے کے کنوےنر ڈاکٹر خالد جاوےد نے مہمان مقرر کا مختصر تعارف پےش کرتے ہوئے فرماےا کہ جس موضوع پر ےہ خطبہ منعقد کےا گےا ہے وہ اپنے آپ مےں اےک مسئلہ ہے اور اس کے ابتدا کی کہانی بہت دلچسپ ہے۔
اس موقع پر صدارتی کلمات پےش کرتے ہوئے سابق صدر شعبہ¿ اُردو اور سابق ڈےن فےکلٹی آف ہےومنٹےز اےنڈ لےنگوئجےز پروفےسر وہاج الدےن علوی نے ڈاکٹراے نصےب خاں کے توسےعی خطبہ کو بہت گراں قدر اور بصےرت افروز قرار دےا۔ انھوں نے فرماےا کہ ےہ خطبہ ترجمہ کے ہمہ جہت مسائل پر محےط ہے اور بہت سہل اور عام فہم زبان مےں دلکش انداز مےں مہمان مقرر نے اسے پےش کےا ہے ۔ خطبے کے اختتام پر ڈاکٹر سر ور الہدی نے اظہار تشکر پےش کرتے ہوئے کہا کہ ےقےناً اس اہم خطبے سے ترجمے کے مسائل اور کےسے ان مسائل سے مترجم نبرد آزما ہوتا ہے، اس پر روشنی پڑتی ہے ۔ حسب رواےت پروگرام کا آغازڈاکٹر شاہ نواز فےاض کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس موقع پرپروفےسر شہپر رسول ، پر فےسر احمد محفوظ ، پروفےسر کوثر مظہری ، پروفےسرعبد الرشےد، ڈاکٹر خالد مبشر، ڈاکٹر سےد تنوےر حسےن ، ڈاکٹر عادل حےات، ڈاکٹر جاوےد حسن، ڈاکٹر ابو لکلام ، ڈاکٹر سلطانہ فاطمہ واحدی ، ڈاکٹر محمد مقےم ، ڈاکٹر سمےع احمد ، ڈاکٹر محمد آدم، ڈاکٹر زاہد ندےم احسن ، ڈاکٹر امتےاز احمد علےمی کے علاوہ شعبے کے دےگرتمام رےسرچ اسکالرز اور کثےر تعداد مےں طلبا و طالبات مو جود تھے ۔