@rajnathsingh

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےشنگھائی تعاون تنظیم ممبر ملکوں سے زور دے کر کہا ہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے ختمکرنے کیلئے اجتماعی طور پر کام کریں اور اُن پر ذمہ داری طے کریں ، جو اس طرح کیسرگرمیوں کو مدد فراہم کرتے ہیں یا فنڈ دیتے ہیں ۔ نئی دلّی میں آج شنگھائی تعاونتنظیم کے ممبر ملکوں کے وزراءدفاع سے خطاب کرتے ہوئے ، جناب سنگھ نے زور دے کر کہاکہ دہشت گردانہ کارروائیوں یا دہشت گردانہ سرگرمیوں کے تئیں حمایت انسانیت کے خلافایک جرم ہے اور اِس لعنت کے ساتھ امن کا وجود باقی نہیں رہ سکتا ۔ انہوں نےنوجوانوں کی شدت پسندی پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور اِسے سکیورٹی کیلئے ایک بڑاچیلنج قرار دیا نیز اِسے سماج کی معاشرتی اور اقتصادی ترقی کی راہ میں ایک رکاوٹقرار دیا ۔

بات چیت کے بعد ، شنگھائی تعاونتنظیم کے سبھی ممبر ملکوں نے ایک پروٹوکول پر دستخط کئے ، جس میں انہوں نے خطے کومحفوظ ، پُر امن اور خوشحال بنانے کی اپنی اجتماعی خواہش کا اظہار کیا۔ x