جموں وکشمیر میں کَل، بھارتی فضائیہ کے 91 ویں یوم تاسیس سے پہلے، جموں کے فضائیہ اسٹیشن کے، ایئر آفیسر کمانڈنگ اے او سی ، ایئر کوموڈور ساگر سنگھ راوت نے کہاہے کہ بھارتی فضائیہ، کسی بھی واقعے سے نمٹنے کیلئے تیار ہے اور اُس نے جموں میں بھارت پاک سرحد کے اُس پار سے لاحق ڈرون خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے سبھی اقدامات کر رکھے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی فضائیہ، کسی بھی طرح کے واقعات اور چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ 130 ہیلی کاپٹر یونٹ Condors کے کمانڈنگ آفیسر عرفان جُریال نے، جموں وکشمیر جیسے خطے کیلئے، ہیلی کاپٹروں کی اہمیت پر زور دیا۔