
بھارتی بحریہ کی جدید ترین آبدوز، آئی این ایس- واگیر19سے 22 جون تک باضابطہ دورے پر کولمبو روانہ ہونے کیلئے تیار ہے۔ یہ دورہ یوگ کے9ویں بین الاقوامی دن کے موقع پر اور ”گلوبل اوشین رِنگ“ کے موضوع کی مناسبت سے کیاجارہا ہے۔ اِس دورے کے دوران، بھارتی بحریہ کی آبدوز کے کمانڈنگ آفیسر، ویسٹرن نیولایریا کے کمانڈر ایئر ایڈمرل سریش ڈی سلوا سے ملاقات کریں گے۔
اس کے علاوہ INS-VAGIR کو سیاح اور اسکولی طلبا بھیدیکھ سکیں گے، جو اُن کے لئے ایک منفرد موقع ہوگا۔ اس دورے کے دوران بھارت کے ہائیکمیشن نے سوامی وویکانند ثقافتی مرکز کے ساتھ اشتراک میں 21 جون کو کولمبو بندرگاہپر یوگ کے عالمی دن کے موقع پر ایک عظیم الشان تقریب کا منصوبہ بنایا ہے۔
بھارت اور سری لنکا کی بحریہ کے سینئر دفاعی عہدیداران اوراہلکار اس تقریب میں شامل ہوں گے۔
