ایک دہائی کے دوران برطانیہ کے چھٹے وزیراعظم مستعفی ہوئے ہیں۔

AMN
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے اعلان کیا ہے کہ وہ وزارتِ عظمیٰ اور ملک کی حکمراں جماعت لیبر پارٹی کی قیادت سے مستعفی ہو رہے ہیں۔سر سٹامر کے مستعفی ہونے کا مطلب ہے کہ برطانیہ کو چار برس میں اب پانچواں نیا وزیرِاعظم ملے گا۔
پیر کو10ڈاؤننگ سٹریٹ کے باہر میڈیا کے سامنے اپنے استعفے کا اعلان کرتے ہوئے سر کیئر سٹامر نے کہا کہ ان کا ہر فیصلہ اپنے ملک کے لیے ہوتا ہے۔
ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پر پریس بریفنگ کے دوران برطانوی وزیراعظم نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہاکہ بار بار یہ بتایا گیا ہماری پارٹی کمزورہوگئی اور ختم ہوگئی، میں پارٹی کی خواہش پر پارٹی لیڈرشپ سے مستعفی ہوتا ہوں، آج صبح کنگ چارلس سے گفتگو کی، قیادت کے انتخابی عمل کی تکمیل تک میں اپنے عہدے پر برقرار رہوں گا۔
کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ آنے والے وزیراعظم کے ساتھ مکمل تعاون کروں گا، اقتدارکی منظم اور ہموارمنتقلی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا۔
واضح رہےکہ کیئر اسٹارمر نے2024کے عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی۔
برطانیہ میں لیبر پارٹی4جولائی2024کو دوبارہ برسرِاقتدار آئی، لیبر پارٹی نے عام انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کی،2024میں لیبر پارٹی کی کامیابی سے14سال سے جاری کنزرویٹو پارٹی کے اقتدار کا خاتمہ ہوا تھا۔
ایک دہائی کے دوران برطانیہ کے چھٹے وزیراعظم مستعفی ہوئے ہیں۔
