ابوظہبی (وام) ۔۔
متحدہ عرب امارات نےچین کےشہرووہان سے عرب باشندوں کونکالنےکے عمل میں معاونت کی ۔ وہاں سےنکالےجانےوالوں کوعرب امارات میں قائم امارات انسانی ہمدردی شہرمیں لایاجارہاہے اور ان کی صحت اور حفاظت یقینی بنانےکیلئےانہیں طبی تشخیص و معائینےکے عمل سےگزاراجائےگا۔ عرب باشندوں کیلئےیہ اقدام صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زایدالنھیان اور ابوظہبی کےولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈرعزت مآب شیخ محمد بن زاید ال نھیان کی اس ہدایت کے بعد کیاجارہاہےجسکے تحت ایک ایسی صحت سہولت کاقیام عمل میں لایا جانا ہےجہاں قریبی عرب ممالک کے ان باشندوں کوضروری طبی حفاظتی نگہداشت میں رکھا جانا ہےجنہیں کووڈ 19 کےپھیلاؤوالےمرکزچین کےشہرووہان سےنکالاجارہاہے