Last Updated on April 4, 2023 1:42 am by INDIAN AWAAZ

سرکار نے اس سال حج کے لیے ڈیجیٹل چناؤ عمل کے ذریعہ ایک لاکھ 40 ہزار عازمین حج کو چنا ہے۔ چنے گئے کل عازمین حج میں 10 ہزار سے زیادہ 70 سال سے زیادہ عمر کے ہیں جبکہ چار ہزار سے زیادہ عازمین حج خواتین ہیں۔ حکومت کو کل ایک لاکھ 84 ہزار درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ اقلیتوں کے امور کی وزارت نے کہا ہے کہ اس سال بھارت کو ایک لاکھ 75 ہزار سے زیادہ عازمین حج کا کوٹہ الاٹ کیا گیا ہے۔ تقریباً 35 ہزار عازمین حج کا کوٹہ پرائیویٹ آپریٹروں کو دیا گیا ہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ عازمین حج کی صحت کو یقینی بنانے اور کسی طرح کے حادثے سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے میڈیکل بیمہ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ وزارت نے حج کے دوران عازمین حج کو Chshless سہولیات مہیا کرانے کے لیے اسٹیٹ بینک آف انڈیا سے اشتراک کیا ہے۔ ہر سال سعودی عرب دنیا بھر کے تقریباً 25 سے 30 لاکھ عازمین حج کی میزبانی کرتا ہے اور بھارت سے جانے والے عازمین حج کا قافلہ دنیا میں تیسرا سب سے بڑا قافلہ ہے
