اترپردیش میں براڈ گیج ریل نیٹ ورک کی 100 فیصد برق کاریمکمل کرلی گئی ہے۔وزیراعظم نریندرمودی نے اترپردیش میں براڈ گیج ریل نیٹ ورک کے100 فیصد برق کاری پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے اِس سلسلے میں ریلوے کیوزارت کی جانب سے ایک ٹوئیٹ کے جواب میں یہ بات کہی ۔ ایک اور ٹوئیٹ میں وزیراعظمنے سیتا پور کے ممبر پارلیمنٹ راجیش ورما کی سوچھتا کے بارے میں بیداری پھیلانے کیکوششوں کی ستائش کی ہے