حکومت نے کہاہے کہ پردھان منتری غریب کلیان اَنّ یوجنا،کے تحت اب تک 12 ریاستوں اور مرکز کےزیر انتظام علاقوں کے ذریعے دو کروڑ سے زیادہ لوگوں کو ایک لاکھ میٹرک ٹَن سے زیادہاناج تقسیم کیا گیا ہے۔ خوراک اور تقسیمِ عامہ کے محکمے کے سکریٹری سدھانشو پانڈے نےآج ایک ورچوئل پریس کانفرنس کے ذریعے میڈیا کوPMGKAY-3 اورایک ملک-ایک راشن کارڈ کے بارے میں تفصیلات پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمے نے اِساسکیم کو مئی اور جون 2021 یعنی 2 مہینے کےلئے نافذ کرنا شروع کر دیا ہے اور فی کَسماہانہ 5 کلو گرام اناج مفت فراہم کیا جائے گا۔
جناب پانڈے نے بتایا کہ مئی کے مہینے کے لئے اناج کی تقسیمکا کام جاری ہے اور اس مہینے کے لئے 34 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعےفوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے گوداموں سے اب تک 15 لاکھ 55 ہزار میٹرک ٹَن اناج اٹھایاجا چکا ہے۔