وزیراعظم نریندرمودی نے آج دوحہ میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے ساتھ باہمی میٹنگ کی ہے۔ میٹنگ کے دوران اُن ممکنہ شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جس کی وجہ سے دونوں ملکوں کی معیشتیں بہتر ہوسکے اور دونوں ملکوں کے اقتصادی شعبوں میں استحکام پیدا ہوسکے۔ دونوں رہنماؤں نے وفد سطح کی بات چیت بھی کی جس میں اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری، توانائی، شراکت داری سے لے کر خلائی تال میل، شہری بنیادی ڈھانچے، ثقافتی تعلقات اور عوام سے عوام کے روابط جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی تشویش کے علاقائی اور عالمی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ بین الاقوامی تجارت اور تعاون کے پس منظر میں بھارت اور قطر ایک اہم شراکت دار ہیں جن کے باہمی تعلقات مختلف نوعیت کے ہیں اور روزبروز بہتر ہورہے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت تقریبا 20 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے جس سے دونوں ملکوں کے درمیان مربوط اقتصادی تعلقات کی نشاندہی ہوتی ہے۔ بھارت اور قطر نے سرمایہ کاری کے شعبے میں ایک مضبوط اتحاد تشکیل دی ہے جس سے باہمی ترقی اور نشوونما کے تئیں عہد کی عکاسی ہوتی ہے۔ قطر میں رہنے والے بھارتی برادری دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط ثقافتی اور سماجی تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔