بھارتی موسمیات محکمے نے شمالی بھارت میں آج بھی موسلادھار بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے
شمالی بھارت میں شدید بار ش سے معمولکی زندگی درہم برہم ہوگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹے کے دوران اترپردیش میں بارش سےوابستہ واقعات میں کم سے کم 34 افراد کی جان گئی ہے۔رائے بریلی ضلع میں پانچ افرادجبکہ بریلی ضلع میں چار افراد ڈوب گئے۔ مظفرنگر، کوشامبی، ایٹہ، قنوج، بدایوں، غازیپور، جالون اور کانپور دیہات میں بجلی گرنے اور شدید بارش کی وجہ سے اموات ہوئی ہیں۔ہماچلپردیش میں مانسون کی بارش لگاتار ہونے سے روزمرہ کی زندگی متاثر ہوئی ہے۔ کئیمقامات پر چٹانوں کے ٹکڑے گرنے اور سیلاب آنے کی اطلاع ملی ہے۔
بارش سے وابستہواقعات میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 6 افراد کی موت ہوئی ہے اور تین قومی شاہراہوںسمیت تقریباً 736 سڑک رابطوں میں خلل پڑگیا ہے۔بھارتی موسمیات محکمے نے ہماچل پردیشکے سات ضلعوں کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے جبکہ تین ضلعوں میں اگلے 48 گھنٹے کیلئےاورینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔وزیراعظم نریندر مودی نے بہت زیادہ بارش ہونے سے پیداصورتحال کا جائزہ لیا ہے۔اِدھر جنوبی بھارت میں کیرالا اور کرناٹک میں بھیموسلادھار بارش ہوئی ہے۔اگلے پانچ روز کے دوران مشرقی اور شمال مشرقی خطے اور ذیلیہمالیائی خطے میں دور دور تک شدید سے شدید بارش کے ساتھ اوسط بارش کی پیشگوئی کیگئی ہے۔ ان ریاستوں میں سکم، آسام، میگھالیہ، اروناچل پردیش، ناگالینڈ اور منی پورشامل ہیں۔
دوسری طرف شمالی بھارت میں شدید بارشکی وجہ سے دلی میں دریائے جمنا میں پانی کی سطح لگاتار بڑھ رہی ہے۔ مرکزی آبی کمیشنکے مطابق دریائے جمنا میں پانی کی سطح کل تک خطرے کے نشان سے اوپر چلے جانے کاامکان ہے‘ جو 205 اعشاریہ تین-تین میٹر ہے۔ فی الحال دریائے جمنا میں پانی کیموجودہ سطح 203 اعشاریہ تین-تین میٹر ہے۔ بھارتی موسمیات محکمے نے دلی-قومیراجدھانی خطے کے مختلف حصوں میں آج بھی ہلکی سے لے کر اوسط بارش ہونے کی پیشگوئی کیہے۔ پچھلے دو دن میں دلی میں تیز بارش ہونے کے سبب دلی-قومی راجدھانی خطے میں کئیسڑکوں پر پانی بھر گیا۔
شمالی ریلوے نے، شمالی بھارت کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کے سبب تقریباً سترہ ٹرینوں کو ردّ کر دیا ہے، جبکہ بارہ دیگر ٹرینوں کے راستے تبدیل کر دیے
شمالی ریلوے نے، شمالی بھارت کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کے سبب تقریباً 17 ٹرینوں کو ردّ کر دیا ہے، جبکہ 12 دیگر ٹرینوں کے راستے تبدیل کر دیے ہیں۔ ایک بیان میں شمالی ریلوے کے ترجمان نے کہا ہے کہ پانی بھرنے کے سبب 4 مقامات پر ٹرینوں کی آمدورفت ملتوی کر دی گئی ہے۔ یہ مقامات امبالہ نیو مورِندا، نانگل ڈیم اور آنندپور صاحب، کِرت پور صاحب اور بھرت گڑھ سیکشن کے درمیان واقع ہیں۔ دلّی میں لگاتار ہو رہی بارش کے سبب یہاں سے چلنے والی ٹرینوں پر قریبی نگاہ رکھی جا رہی ہے۔ دلّی سبزی منڈی علاقے میں پانی کی نکاسی کے لیے 8 پمپ لگائے گئے ہیں۔ تاہم دلّی کے علاقے میں ٹرینیں ابھی بھی معمول کے مطابق چل رہی ہیں۔ جن ٹرینوں کو ردّ کر دیا گیا ہے اُن میں فیروز پور کینٹ ایکسپریس، امرتسر سُپر فاسٹ ایکسپریس، چنڈی گڑھ اِنٹر سِٹی ایکسپریس اور چنڈی گڑھ امرتسر جنکشن ایکسپریس شامل ہیں۔ جن ٹرینوں کے راستے تبدیل کیے گئے ہیں، اُن میں ممبئی سینٹرل امرتسر ایکسپریس، امرتسر ایکسپریس اور دولت پور چوک ایکسپریس شامل ہیں۔