AMN
حکومت ہند کی تجارت و صنعت کی وزارت کے تحت زرعی اور ڈبہ بند خوراک کی درآمد کی ترقی کی اتھارٹی (اے پی ای ڈی اے) نے، مشرق وسطیٰ میں ایک معروف ریٹیل چین ل لو لو گروپ انٹرنیشنل (ایل ایل سی) کے ساتھ مفاہمت نامہ (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ اس مفاہمت نامہ پر 10 ستمبر 2024 کو ممبئی میں، یو اے ای کی وزارت اقتصادیات کے وزیر مملکت برائے غیر ملکی تجارت اور صلاحیت پر توجہ و آبیاری سے متعلق محکمہ کے وزیر عزت مآب ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیودی انچارج کی موجودگی میں دستخط ہوئے۔
معاہدے کے حصے کے طور پر، لؤلؤ گروپ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں اپنے اسٹورز میں تصدیق شدہ بھارتی نامیاتی مصنوعات کی وسیع رینج کی نمائش کرے گا۔ زرعی اور ڈبہ بند خوراک کی درآمدات و ترقی کے محکمہ (اے پی ای ڈی اے)، بھارت میں نامیاتی کاشت کاروں بشمول پیدا کنندہ کسانوں کی تنظیموں (ایف پی اوز)، کسانوں کی پیداواریت کی کمپنیوں (ایف پی سیز) اور امداد باہمی نیز لو لو ؤ لؤ گروپ کے درمیان رابطوں کو آسان بنا کر ان کوششوں میں تعاون کرے گا۔ یہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ بھارتی نامیاتی مصنوعات وسیع تر عالمی صارفین تک پہنچیں۔مفاہمت نامہ میں کئی اہم اقدامات کا خاکہ پیش کیا گیا ہے، اس میں نامیاتی پیداواریت کے قومی پروگرام (این پی او پی) کے تحت تصدیق شدہ بھارتی نامیاتی مصنوعات کے لیے لؤلؤ اسٹورس میں وقف کی گئی جگہ، تشہیری مہموں جیسے مصنوعات کے نمونے، بات چیت کے پروگرام اور صارفین کے تاثرات جاننے جیسے پروگرام شامل ہیں۔ خریدار-فروخت کنندگان کی ملاقاتیں (بی ایس ایم)، نامیاتی برآمدات کو مزید فروغ دینے اور بھارتی نامیاتی مصنوعات کے فوائد کے بارے میں زیادہ سے زیادہ بیداری پیدا کرنے کے لیے بی ٹو بی میٹنگ اور تجارتی میلے، بھارتی ایف پی اوز / ایف پی اوز/ کوآپریٹیو کے لیے یو اے ای میں لؤلؤ گروپ کے بنیادی ڈھانچے کی نمائشوں کا انعقاد شامل ہے، تاکہ بین الاقوامی خوردہ منڈیوں کے رجحان کو سمجھنے میں اضافہ ہو۔امید ہے کہ اس شراکت داری سے بھارتی نامیاتی مصنوعات کی عالمی رسائی کو نمایاں طور پر وسعت دینے اور بھارتی پروڈیوسروں اور عالمی صارفین کے درمیان مضبوط روابط پیدا کرکے بھارت میں نامیاتی کاشتکاری کی ترقی میں اضافہ ہوگا۔ اے پی ای ڈی اے کے تحت، بھارت سے طے شدہ زرعی اور ڈبہ بند خوراک کی مصنوعات کی برآمد کو فروغ دینے سے متعلق ادارہ ہے، جو بھارت سے نامیاتی برآمدات کو کنٹرول کرنے والا انضباطی طریقہ کار سے متعلق ہے اور یہ نیشنل پروگرام فار آرگینک پروڈکشن (ای پی او پی) کے سکریٹریٹ کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔اس اسٹریٹجک شراکت داری کا مقصد لؤلؤ گروپ کے بڑی مارکیٹوں اور خوردہ اسٹورس کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے بین الاقوامی منڈیوں میں بھارتی نامیاتی مصنوعات کو فروغ دینا ہے۔