Welcome to The Indian Awaaz   Click to listen highlighted text! Welcome to The Indian Awaaz

وزیرتعلیم ڈاکٹررمیش پوکھریال نشنک نے آج کہا ہے کہ کووڈ19- وبا کو دہن میں رکھتے ہوئے اور مختلف صلاح ومشورے کے بعد حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ بورڈ امتحانات فروری میں نہیں کرائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صحیح تاریخوں کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔وزیرموصوف نے کہا کہ انہیں دسویں اور بارہویں جماعت کے، سی بی ایس ای بورڈ امتحانات ملتوی کرنے کے لئے مختلف طلبا اور اساتذہ کی طرف سے بہت سی درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت طلبا کے حق میں ہے۔

Click to listen highlighted text!