AMN

حکومت نے آج کہا ہے کہ بھارتی معیشت عالمی سطح پر اپنی لچکاور ترقی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دس بہترین معیشتوں میں مضبوطی کے ساتھ شامل ہے۔ حکومتنے2023 میں بھارت کی سالانہ مجموعی گھریلو پیداوارکی شرح ترقی کا موازنہ امریکہ، چیناور دیگر اعلیٰ ترین معیشتوں کے ساتھ کرتے ہوئے ایک گراف جاری کیا ہے۔ اس گراف سے یہظاہرہوتا ہے کہ بھارت پانچ اعشاریہ نو صفر فیصد سالانہ مجموعی گھریلو پیداوار کی ترقیکے اعتبار سے سرفہرست ہے، جس کے بعد پانچ اعشاریہ دو صفر فیصدکے ساتھ چین، ایک اعشاریہچھ صفر فیصدکے ساتھ امریکہ، ایک اعشاریہ پانچ صفر فیصد کے ساتھ کنیڈا اور ایک اعشاریہتین صفر فیصد کے ساتھ جاپان ہے