جموں اور کشمیر میں کلبالائی علاقوں میں ہلکی سے اوسط درجے کی برفباری ہوئی جبکہ میدانی علاقوں میں بارشہونے کی خبریں ہیں۔ محکمہ موسمیات کی طرف سے کی گئی پیش گوئی کے مطابق بارانی سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔ مغربی سمت سے ہونے والی موسم کی تبدیلی کے پیش نظر بالائی علاقوںمیں تازہ برف باری کی وجہ سے کشمیر میں اہم شاہراہوں کو بند کردیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیاتکے مطابق گلمرگ اور بارہمولہ ضلعوں کے اسکائی Resort میں ڈھائی انچ برف پڑی جبکہ پیر کی گلی میں ایک فٹ برف پڑنے کی خبریں ہیں۔سادھنا ٹاپ، سونمرگ اور زوجلہ درّے میں بھی مزید برف باری ہوئی ہے۔