Tweeted By AIR
وزیر اعظم نریندر مودی فرانس کا اپنادو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد آج متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورہ پر ابوظبی پہنچگئے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات کو مستحکم بنانے کیلئے متحدہ عربامارات کے لیے وزیر اعظم کا یہ پانچواں دورہ ہے۔ جناب مودی کا ہوائی اڈہ پر متحدہعرب امارات کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد زائد النہیان نے خیر مقدم کیا۔
وزیراعظم دونوں ملکوں کے درمیان فن ٹیک، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، سیکورٹی اور آبوہوا میں تبدیلی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے طور طریقوں پر غور کرنے کے لیےمتحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زائد النہیان اور دیگر سینئر افسران کے ساتھملاقات کریں گے۔بالخصوص کوپ-28 کی متحدہ عرب امارات صدارت اور بھارت کی جی-20 کیصدارت کے تناظر میں یہ عالمی امور کے موضوع پر تعاون میں تبادلہ خیال کے لیے بھی ایکومقع ہوگا۔ توقع ہے کہ اِس دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی سمجھوتے اور کئیمفاہمت ناموں پر دستخط کئے جائیں گے۔ امکان ہے کہ یہ سمجھوتے تجارت وسرمایہ کاری،معاشی تنوع کو فروغ دینے کے علاوہ دیگر شعبوں میں تعاون میں اضافہ کریں گے۔ وزیراعظم کا یہ دورہ اشتراک کیلئے نئے مواقع پیدا کرے گا اور بھارت اور متحدہ عربامارات کے درمیان تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے میں مددگار ثابت ہوگا۔سال 2015،2018، 2019 اور 2022 میں وزیر اعظم کے سابقہ دوروں نے تعلقات کو استحکام بخشنے کیلئےبنیاد ڈالی ہے۔ ان کا یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو ایک نئی جہت دینے میںایک موقع طور پر کام کرے گی
وزیر اعظم نے ابو ظہبی میں وفد کی سطح کی بات چیت میں متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابو ظہبی کے حکمراں عزت مآب شیخ محمد بن زاید ال نحیان سے ملاقات کی۔
دونوں قائدین نے تجارت و سرمایہ کاری، فن ٹیک، توانائی، قابل تجدید توانائی، ماحولیاتی اقدام، اعلیٰ تعلیم اور لوگوں کے باہمی تعلقات سمیت دو طرفہ شراکت داری کے مختلف گوشوں پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس گفتگو میں علاقائی اور بین الاقوامی امور بھی شامل رہے۔
دونوں قائدین نے تین اہم دستاویزوں کے لین دین کا جائزہ لیا:
سرحد پار لین دین کے لیے مقامی کرنسی (ہندوستانی روپے- اے ای ڈی) کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے ایک ڈھانچہ کے قیام کی خاطر ریزرو بینک آف انڈیا اور یو اے ای سنٹرل بینک کے درمیان مفاہمت نامہ
ادائیگی اور پیغام رسانی کے نظام کو باہم مربوط کرنے پر دو طرفہ تعاون کے لیے ریزرو بینک آف انڈیا اور یو اے ای سنٹر بینک کے درمیان مفاہمت نامہ
آئی آئی ٹی دہلی – ابو ظہبی، متحدہ عرب امارات کے قیام کے منصوبہ کے لیے ہندوستان کی وزارت تعلیم، ابو ظہبی کے محکمہ تعلیم و سائنس اور آئی آئی ٹی دہلی کے درمیان مفاہمت نامہ
میٹنگ کے بعد ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔ ماحولیاتی تبدیلی پر بھی ایک الگ مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔