@POTUS

امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ بھارت مشرقی وسطی یورپ اقتصادی راہداری پر ہونے والی پیش رفت، اسرائیل پر حماس کے حملے کی ایک وجہ ہو سکتی ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ انھیں یقین ہے کہ حماس نے، اسرائیل پر دہشت گردانہ حملہ اس لیے کیا کیونکہ حال ہی میں بھارت اور مشرقی وسطی یورپ اقصادی راہداری سے متعلق نئی دلی میں جی ٹوئنٹی سربراہ کے دوران اعلان کیا گیا تھا۔ یہ راہداری پورے خطے کو ریل نیٹ ورک کے ذریعے مربوط کرتی ہے۔ جناب بائیڈن، واشنگٹن ڈی سی کا دورہ کر رہے آسٹریلیا کے وزیراعظم البنیزکے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔