
بدر الحسن القاسمی دوحہ
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں 4مئی 2025ء کو مجمع الفقہ الاسلامی الدولی کی چھبیسویں کانفرنس کا افتتاح ہوا
میزبان ملک قطر نے انتظام وانصرام بڑے پیمانہ پر اور اچھےاندازسے کیا ہے
6 سے 10 ذیقعدہ 1446 ھ مطابق 4 تا 8 مئی 2025 ء جاری رہنے والی اس کانفرنس میں جو موضوعات زیر بحث ہیں ان میں
١ بچپنے کی عمر کی حفاظت اور بچوں کی نگہداشت
٢ مصنوعی ذہانت کے شرعی احکام اور اخلاقی ضوابط
٣ استصحاب کے اصول کا نئے مسائل کے حل میں استعمال
٤ الکٹرانک کھیلوں کے شرعی احکام اور ضوابط
٥ نفسیاتی بیماریوں کا انسان کی اہلیت پر اثر
٦ اسلامی بینک کاری کے بعض نئے مسائل
٧ اسلامی مالیاتی اداروں میں تحکیم کے اصول
٨ حلال کی صنعت کے بعض نئے مسائل
یادرہے کہ مجمع الفقہ الاسلامی الدولی اسلامی تعاون کونسل کے ماتحت ہے اور اسکی رکنیت میں تمام مسلم ممالک کی نمائندگی ہے اسکے صدر امام خطیب حرم مکی نامور فقیہ شیخ صالح بن عبد اللہ بن حمید ہیں
اور موجو دہ جنرل سکریٹری ڈاکٹر قطب مصطفی سانو ہیں
مجھے اس کانفرس کیلئے” مصنوعی ذہانت” کی حقیقت دائرہ کار اسکے شرعی احکام اور اخلاقی ضوابط کاموضوع دیا گیا تھا
اس موضوع پر لکھنے والے اور بھی متعدد ارباب علم وفضل ہیں میرے عربی مقالہ کا خلا صہ آئندہ پیش کرنے کی کوشش کی جائیگی
یہ کانفرنس اس لحاظ سے سب سے بڑی ہیکہ اس میں پیش کردہ مقالات کی تعداد ١٨٧ تک پہنچ گئی ہے