ہندوستان کی وزارت برائے آیوش اور عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) نے تاریخی پروجیکٹ اشتراک معاہدہ پر دستخط کیے ہیں تاکہ روایتی اور تکمیلی ادویات میں معیاری، محفوظ اور موثر خدمات فراہم کیا جا سکے۔ اس معاہدہ پر آیوش وزارت کے سکریٹری جناب اجیت ایم شرن اور ڈبلیو ایچ او کے ہیلتھ سسٹمز اینڈ انوویشنز کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر میری کینی نے 13 مئی 2014 کو جنیوا میں دستخط کیے۔
آیوش کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب شری پدیسو نائک اور ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر مارگریٹ چان اس اہم معاہدہ پر دستخط کے وقت موجود تھے۔
اس معاہدہ کو ڈبلیو ایچ او اور آیوش کے مابین مکمل اور رویتی ادویات میں معیاری، محفوظ اور موثر خدمات کی فراہمی کے فروغ سے متعلق تعاون 2020-2016 عنوان دیا گیا ہے۔ اس کا مقصد ڈبلیو ایچ او کی روایتی اور تکمیلی ادویات کے طریقۂ کار 2023-2014 کی ترقی اور نفاذ میں مدد بہم پہنچانا ہے۔ اس سے ادویات کے روایتی ہندوستانی