PATNA

رحمانی30 نے ایک بار پھر اپنی شاندار تعلیمی کارکردگی کو ثابت کرتے ہوئے 2024 کے سی ایم اے فاؤنڈیشن امتحانات میں %100 کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ کامیابی ادارے کی تعلیمی ترقی اور طلبہ کی بیشبہا صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے عزم کو نمایاں کرتی ہے۔

جون 2024 سیشن 1 میں، تمام پانچ طلباء نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امتحان میں کامیابی حاصل کی۔ یہ تسلسل دسمبر 2024 کے سیشن 2 میں بھی جاری رہا، جہاں ایک بار پھر پانچوں طلباء نے %100 کامیابی کا ریکارڈ قائم کیا۔ یہ کامیابیاں 2023-24 کے سیشن کی شاندار کارکردگی کا تسلسل ہے، جس میں 11 طلباء نے امتحانات میں مکمل کامیابی حاصل کی تھی۔

رحمانی 30 کی لگاتار کامیابیاں اس کے اعلیٰ تعلیمی معیار، طلباء کی بہترین تیاری میں غیر معمولی محنت، اور انہیں بہترین مواقع فراہم کرنے کے لیے اس کے عزم و حوصلے کا جیتا جاگتا ثبوت ہیں۔

CMA پروگرام کے متعلق

واضح رہے کہ CMA سی ایم اے (کوسٹ اینڈ مینیجمنٹ اکاؤنٹنٹ) ایک پیشہ ورانہ اکاؤنٹنگ ڈگری ہے جو لاگت کا تجزیہ، مالی منصوبہ بندی اور کاروباری فیصلوں میں معاونت فراہم کرنے کی مہارت دیتی ہے۔ یہ مالی کارکردگی کو بہتر بنانے اور تنظیموں میں موثر حکمت عملی بنانے کے لیے ضروری علم اور مہارت فراہم کرتا ہے۔

یہ قابلیت نہ صرف پیشہ ورانہ استحکام کی علامت ہے بلکہ کیریئر کے بے شمار مواقع بھی فراہم کرتی ہے، اور اب یہ مسلم سماج کے نوجوانوں کے لیے بھی ایک روشن مستقبل کا ذریعہ بن رہی ہے۔

رحمانی30 کا مشن: کامرس کے ذریعے کمیونٹی کو بااختیار بنانا

آپ کو بتا دیں کہ رحمانی30 کا مقصد تعلیم کے ذریعے نوجوانوں کو خود مختار اور پیشہ ورانہ زندگی کے لیے تیار کرنا ہے۔ ادارہ باصلاحیت، قابل اور ایماندار کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس، کمپنی سیکرٹریز، اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس تیار کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

یہ کوشش مسلم سماج میں کامرس کے میدان کی اہمیت اجاگر کرنے، طلباء کو بہترین اور انصاف پر مبنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے آراستہ کرنے، اور ان کامیابیوں کے ذریعے کمیونٹی کو خود مختار اور بااختیار بنانے کے مشن کا حصہ ہے۔

رحمانی30 کے سرپرست،امیر شریعت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی دامت برکاتہم سجادہ نشیں خانقاہ رحمانی مونگیر نے اس شاندار کامیابی پر طلباء، اساتذہ، اور ادارہ و ملت کے خیر خواہوں کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اپنے والد، حضرت مولانا محمد ولی صاحب رحمانیؒ کو یاد کرتے ہوئے فرمایا کہ وہ ہمیشہ کامرس،شعبہ میڈیکل اور انجینئرنگ کو برابر اہمیت دینے پر زور دیتے تھے۔ ۔

داخلوں کا آغاز برائے سیشن 27-2025

یاد رہے کہ رحمانی30 کے27-2025 سیشن کے لیے داخلوں کا آغاز ہو چکا ہے۔ حضرت امیر شریعت نے امت سے اپیل کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ طلباء اس پروگرام کا حصہ بنیں۔ داخلہ فارم پُر کرنے کے لیے یہاں کلک کریں https://tinyurl.com/r30form25-27 یا QR کوڈ اسکین کریں۔

اس سال داخلہ امتحان پرانے طرز کے مطابق یعنی آف لائن منعقد ہوگا، جس سے طلباء کا جامع اور مناسب جائزہ لیا جا سکے گا۔ پرنسپلز، کوآرڈینیٹرز، اساتذہ، والدین، اور سابقہ طلباء سے درخواست ہے کہ وہ اہل طلباء کو اس موقع سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دیں۔

رحمانی30: تعلیم کے ذریعے کامیاب مستقبل کی تشکیل