سینٹرز اور انٹرینس کی تفصیلات طلبا و طالبات کو ای میل، ایس ایم ایس اور ویب سائٹ کے ذریعہ عنقریب دے دی جائےگی۔
پٹنہ،24 مارچ 2024
رحمانی پروگرام آف ایکسلنس رحمانی ۳۰ نے اپنے نئے سیشن 26-2024 کے لئے انٹرنس ٹیسٹ آئی آئی ٹی (جے ای ای)، این ای ای ٹی (نیٹ)، سی اے، سی ایس، سی ایل اے ٹی اور این ڈی اے کی تیاری کے لئے داخلہ امتحان کی تاریخ کے ساتھ ساتھ آن لائن فارم بھرنے کے لئے رجسٹریشن کی تاریخ بھی متعین کردی گئی ہے، انٹرنس ٹیسٹ 30 اور 31 مارچ 2024 کو ہوگا، جس کے لیے اب 25 مارچ 2024 تک طلبہ و طالبات فارم بھرسکتے ہیں۔ امتحان کے سینٹر کی تفصیلات طلبا و طالبات کے ای میل/ ایس ایم ایس اور رحمانی 30 کے ویب سائٹ www.rahmanimission.org کےذریعے دی جائےگی۔
رحمانی 30 کے اس انٹرنس ٹیسٹ میں صرف وہی طلباء و طالبات شرکت کرسکتے ہیں جوکہ 2024 کے دسویں بورڈ/ اسکول کے امتحان میں شریک ہوئے ہوں یا ہونے والے ہوں۔ اس امتحان کے سوالات نویں اور دسویں جماعت کے سی۔ بی۔ ایس۔ای، آئی۔سی۔ایس ۔ای اور اسٹیٹ بورڈ کے درمیاں عام نصاب پر مبنی ہے۔اور ریاضی، فزکس،کمیسٹری، انگریزی زبان اور عام اسلامی مضامین سے ہوگا۔ اس کے علاوہ اپٹیٹیوڈ، مینٹل میتھ میٹکس کے سوالات بھی شامل ہونگے ۔امتحان سے متعلق تمام تفاصیل مثلا ٹیسٹ سینٹرس، رجسٹریشن فارم،وغیرہ ویب سائٹ www.rahmanimission.org پر فراہم کی جائیں گی اور ساتھ طلبہ وطالبات کو ان کے رجسٹرڈ ای میل پر بھی بھیجی جائیں گی۔