بحالی کےتیسرے پیکیج کے لئے مختص رقم89047 کروڑ روپے ہے
بی ایس این ایل کے مجاز سرمایہ کو 150000 کروڑ روپے سے بڑھا کر 210000 کروڑ روپے کیا جائے گا
ایک اہم اقدام میں، بحالی کی حکمت عملی کے ایک حصے کے طور پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے، آج بی ایس این ایل کے لیے 89047 کروڑ روپے کے مجموعی اخراجات کے ساتھ، تیسرے بحالی پیکج کو منظوری دے دی۔ اس میں ایکویٹی انفیوژن کے ذریعے ایس این ایل کے لیے 4جی5/جی اسپیکٹرم کی الاٹمنٹ شامل ہے۔
بی ایس این ایل کے مجاز سرمایہ کو 150000 کروڑ روپے سے بڑھا کر 210000 کروڑ روپے کر دیا جائے گا۔
اس بحالی پیکج کے ساتھ، ایس این ایل ایک مستحکم ٹیلی کام سروس فراہم کنندہ کے طور پر ابھرے گا جس کی توجہ ہندوستان کے دور دراز حصوں کو کنیکٹیویٹی فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔
اسپیکٹرم کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
بینڈ | الاٹ کردہ اسپکٹرم | بجٹ جاتی معاونت |
700 میگاہرٹز | 22 ایل ایس ایزمیں 10میگا ہرٹز پیرڈ | 46338.60کروڑ روپے |
3300 میگاہرٹز | 22 ایل ایس ایزمیں 70 میگا ہرٹز | 26184.20کروڑ روپے |
26 گیگا ہرٹز | 21 ایل ایس ایز میں 800 میگا ہرٹز اور 1 ایل ایس اے میں 650 میگا ہرٹز | 6564.93کروڑ روپے |
2500 میگاہرٹز | 6 ایل ایس ایز میں 20 میگاہرٹزاور2 ایل ایس ایزمیں10میگاہرٹز | 9428.20کروڑ روپے |
متفرق اشیاء | 531.89کروڑ روپے | |
میزان | 89047.82کروڑ روپے |
اس سپیکٹرم الاٹمنٹ کے ساتھ، بی ایس این ایل قابل ہو گا:
اے۔ پورے ہندوستان میں 4جی اور 5جی خدمات کی فراہمی کرنا۔
بی۔ مختلف کنیکٹیویٹی پروجیکٹوں کے تحت دیہی اور غیر احاطہ شدہ دیہاتوں میں 4جی کوریج فراہم کرنا۔
سی۔ تیز رفتار انٹرنیٹ کے لیے فکسڈ وائرلیس رسائی (ایف ڈبلیو اے) خدمات فراہم کرنا۔
ڈی۔ کیپٹیو نان پبلک نیٹ ورک (سی این پی این) کے لیے خدمات/اسپیکٹرم فراہم کرنا۔
بی ایس این ایل/ایم ٹی این ایل کی بحالی:
مالی برس 2020-21 | مالی برس 2021-22 | مالی برس 2022-23 | |
محصول | 18,595 کروڑ روپے | 19,053 کروڑ روپے | 20,699 کروڑ روپے |
آپریٹنگ منافع | 1,177 کروڑ روپے | 944 کروڑ روپے | 1,559 کروڑ روپے |
دیسی 4جی5/جی ٹیکنالوجی
- ٹیلی کام ٹیکنالوجی ایک جامع ٹیکنالوجی ہے جس میں دنیا میں اینڈ ٹو اینڈ ٹیکنالوجی فراہم کرنے والے محدود تعداد میں ہیں۔
- وزیر اعظم نریندر مودی کے آتم نربھر ویژن کے تحت، ہندوستان کا اپنا 4جی5/جی ٹیکنالوجی اسٹیک کامیابی کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔
- تنصیب کا کام شروع ہو گیا ہے۔ فیلڈ تنصیب کے چند مہینوں کے بعد، اسے تیزی سے پورے ملک میں بی ایس این ایل نیٹ ورک پر متعارف کرایا جائے گا۔