@DDNewslive
اڈیشہ میں بالاسور کے اسٹیشن پر ریل حادثہ میں مرنے والوںکی تعداد بڑھ کر 261 تک پہنچ گئی ہے۔ خبروں کے مطابق لگ بھگ 900 افراد شدید زخمیہوئے ہیں۔ اڈیشہ کے چیف سکریٹری پردیپ جَینا نے بتایا ہے کہ مرنے والوں کی تعداداور بڑھ سکتی ہے، کیونکہ ابھی بچاو اور امدادی کام جاری ہیں۔ ضابطوں کے مطابقلاشوں کی شناخت کا کام جاری ہے۔ اب تک جو لاشیں ملی ہیں، وہ متعلقہ کنبوں اور رشتہداروں کے حوالے کردی گئی ہیں۔
این ڈی آر ایف کی 7، او ڈی آر ایفکی 5 ٹیمیں، مقامی پولیس اور رضا کار، اس کے علاوہ فائر سروس کے 24 یونٹ بچاو اورامدادی کام انجام دینے میں لگے ہوئے ہیں۔ بھارتی فوج کے جوان بھی بچاو اور امدادیکام میں اور زخمیوں کے علاج میں ہاتھ بٹا رہے ہیں۔
مشرقی کمان کی فوجی میڈیکل اورانجینئرنگ ٹیموں کو بھی اِس کام میں لگایا گیا ہے۔ مرکز نے بھونیشور ایمس سےڈاکٹروں کی 2 ٹیموں کو بالاسور اور کٹک بھیجا ہے، تاکہ زخمیوں کے علاج میں مدد ملسکے۔ صحت کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے بتایا کہ سرکار حادثہ کا شکارافراد کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کررہی ہے۔
ریلوے کے وزیر اشونی ویشنوبرسرموقع بچاو اور امدادی کاموں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اِس وقتہمارا بنیادی مقصد لوگوں کو بچانا، زخمیوں کو علاج کی مناسب سہولت فراہم کرنا اورمسافروں کے بارے میں اُن کے رشتہ داروں کو جانکاری فراہم کرنا ہے۔
اِس حادثہ کی وجہ سے کئی خصوصیاور ایکسپریس گاڑیاں منسوخ کی جارہی ہیں۔ اِن میں بالاسور-بھونیشور، جالیسور-پوری،کھڑک پور-بھدرک، بالاسور-بھدرک اسپیشل، Bangriposi-پوری، کھڑک پور-کھردا روڈ، ہاوڑہ-پوری،ہاوڑہ-سکندر آباد، شالیمار-پوری وغیرہ شامل ہیں۔ ایکسپریس گاڑیاں بدستور منسوخ رہیںگی۔ سکندر آباد ایکسپریس سمیت کچھ دوسری گاڑیوں کے راستے تبدیل کئے جارہے ہیں۔
ریلوے کے وزیر نے یہ بھی کہا کہضلع انتظامیہ کی طرف سے منظوری ملنے کے بعد بحالی کام شروع کیا جائے گا اور اس کےلیے درکار تمام مشینری کو تیار رکھا گیا ہے۔ مرکزی وزیر نے بتایا کہ اِس حادثہ کیاعلیٰ سطح پر تفصیلی جانچ کی جائے گی۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے مرنےوالے ہر شخص کے کنبے کو قومی امدادی فنڈ سے 2-2 لاکھ روپے، جبکہ زخمیوں کو50-50ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔
ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو کہا کہمرنے والے ہر مسافر کے لواحقین کو 10-10 لاکھ روپے، شدید زخمیوں کو 2-2لاکھ روپےاور معمولی زخمیوں کو 50-50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے ریل گاڑیکے اِس حادثہ کے پیش نظر اعلیٰ سطح کی ایک میٹنگ میں صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ جناب مودی آج اڈیشہ جارہے ہیں۔ پہلے وہ بالاسور میں جائےحادثہ پر جائیں گے اور اس کے بعد کٹک میں اسپتال میں مریضوں سے ملنے جائیں گے۔جناب مودی حادثہ میں زخمی ہونے والوں سے بھی بات چیت کریں گے۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، وزیراعظم نریندر مودی اور دوسرے کئی رہنماوں نے حادثہ پر گہرے صدمے اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن اور تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھرراو نے بھی ریل گاڑی کے اس حادثہ پر اپنے گہرے صدمے اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اڈیشہاور تمل ناڈو کی سرکاروں نے آج ایک دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔
اس حادثہ کے بارے میں بیرون ملکوںسے بھی تعزیتی پیغامات موصول ہورہے ہیں۔ تائیوان کی صدر کناڈا کے صدر Justin Trudeau، یوروپی کونسل کے صدر Charles Michel، آسٹریلیا کی وزارت خارجہ کے Penny Wong اور بھارت میں امریکہ کے سفیر Eric Garcetti نے تعزیت کا اور متاثرہ کنبوں کےساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔