@isro
بھارت کی خلائی تحقیق سے متعلق تنظیم اِسرو نے کرناٹک میں دوبارہ قابلاستعمال خلائی راکٹ کے آٹونومس لینڈنگ مشن کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا ہے۔ آج صبحسویرے چتردُرگ میں خلائی تجربات کے مرکز میں دوبارہ قابل استعمال خلائی راکٹ RLV LEX کا تجربہ کیا گیا۔بھارتی فضائی فوج کا ایکChinook ہیلی کاپٹر، خلائی راکٹ کو ساڑھے چار کلومیٹر کی بلندی پر لے گیا اوراسے فضا میں چھوڑ دیا۔ سمت کا پتہ لگانے والے نظام‘ سازو سامان اور سینسر کو اِسرونے ہی تیار کیا ہے۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی اِسرو، بھارت کی جانب سے دوبارہ قابلاستعمال خلائی راکٹ کو تیار کرنے کے اپنے خواب کے ایک قدم اور نزیک پہنچ گیاہے۔اسرو کی چیئرمین ایس سومناتھ نے دیگر سرکردہ سائنسدانوں کے ہمراہ اس آزمائش کامشاہدہ کیا اور ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔