عندلیب اختر
مرکزی حکومت ملک میں دواؤں اور طبی آلات کی مناسب قیمت پر دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے بھارتی حیاتیاتی سائنسز کو عالمی مسابقہ جاتی شعبے کے طور پر فروغ دینے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ دواسازی کے محکمے نے2021 میں دواسازی کے لیے پی ایل آئی اسکیم کا آغاز کیا جسکے لئے چھ سال کی مدت کے لئے مالی اخراجات 15,000 کروڑ روپے مختص ہیں۔ اسکیم کے تحت اب تک 55 درخواست دہندگان کا انتخاب کیا گیا ہے، جن میں 20 بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتیں (ایم ایس ایم ایز) شامل ہیں۔2023- 2022 کا مالی سال پی ایل آئی اسکیم کے لیے پیداوار کا پہلا سال ہے۔ محکمہ برائے دواسازی نے بجٹ کے اخراجات کے طور پر 690 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔
بھارت کی مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور دواسازی کے شعبے میں اعلی قیمت والے سامان کی طرف مصنوعات کے تنوع میں تعاون کرنے کے مقصد کے ساتھ اس اسکیم کے تحت مصنوعات کی 3 مختلف اقسام کی مدد کی جارہی ہے، یعنی،زمرہ اول: بائیو فارماسیوٹیکل پیچیدہ عام ادویات؛ پیٹنٹ شدہ دوائیں یا پیٹنٹ کی میعاد ختم ہونے کے قریب؛ سیل پر مبنی یا جین تھراپی ادویات؛ آرفن ڈرگز؛ خصوصی خالی کیپسول، پیچیدہ بدرقہ،۔زمرہ دوم: تھوک ادویات (سوائے ان41 اہل پروڈکٹس کے، جنہیں ”پی ایل آئی اسکیم فار بلک ڈرگز کے تحت مطلع کیا گیا ہے) اورزمرہ سوم: وہ ادویات جو زمرہ اول اور زمرہ دوم کے تحت نہیں آتی ہیں، مثلاً دوبارہ تیار شدہ دوائیں؛ قوت مدافعت کو بڑھانے والی خودکار ادویات، کینسر کی روک تھام کی دوائیں، شوگر کی دوائیں، انفیکشن کی روک تھام کی دوائیں، دل کی بیماریوں کی دوائیں، نفسیاتی بیماریوں کی دوائیں اور اینٹی ریٹرو وائرل دوائیں، بشمول ان وٹرو ڈائیگنوسٹک ڈیوائسز (55 میں سے 5 درخواست دہندگان پر لاگو)۔
ان زمروں کے تحت منتخب شرکاء کو بڑھوتری کی فروخت پر مراعات 10 فیصد سے 3 فیصد تک (اسکیم کے آخری دو سالوں میں کم ہو رہی ہیں) سالوں کے دوران مختلف شرح پر ہیں۔17,425 کروڑ روپے کی متوقع سرمایہ کاری میں اسکیم کی مدت کے دوران دواسازی کے سیکٹر میں اسکیم نے نفاذ کے پہلے ہی سال میں ان 55 درخواست دہندگان کے ذریعہ 16,199 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری حاصل کی ہے۔ چھ سال کی اسکیم کی مدت میں 1 لاکھ کی متوقع ملازمت میں اب تک 23,000 افراد کو روزگار دیا گیا ہے۔درخواست دہندگان کی طرف سے جمع کرائی گئی معلومات کی بنیاد پر مالی سال 23-2022میں متوقع فروخت کی بنیاد پر تقریباً 2200 کروڑ روپے کی مراعات (اسکیم کے تحت 15000 کروڑ کے کل اخراجات میں سے) کا دعویٰ کیا جائے گا۔ اس میں سے درخواست دہندگان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ مارچ 2023 کے اختتام سے پہلے تقریباً 850 کروڑ کے ترغیبات کا دعویٰ دائر کریں گے۔
محکمہ کو 15 درخواست دہندگان سے تقریباً 544 کروڑروپے کا ترغیبی دعوی موصول ہوا ہے۔ تشخیص کی بنیاد پر چار درخواست دہندگان جیسے ڈاکٹر ریڈی لیبارٹریز لمیٹڈ، بایوکون لمیٹڈ، سٹرائڈس فارما سائنس لمیٹڈ، پریمیئر میڈیکل کارپوریشن پرائیویٹ لمیٹڈ کی طرف سے 221 کروڑ روپے کے مراعات کے دعوے اہل پائے گئے اور اس رقم کا 75 فیصد یعنی 165.74 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ باقی مراعات زیر غور ہیں۔31 جنوری 2023 تک منتخب 55 درخواست دہندگان نے تقریباً 36,000 کروڑ روپے کی فروخت کی اطلاع دی ہے۔دواسازی کا محکمہ دو دیگر پی ایل آئی اسکیمیں بھی نافذ کرتا ہے، یعنی پی ایل آئی برائے بلک ڈرگز اور پی ایل آئی برائے طبی آلات، جنہوں نے نفاذ کے پہلے سال میں اہم سنگ میل حاصل کیے ہیں۔6940 کروڑ روپے کے مالیاتی اخراجات کے ساتھ بلک ڈرگز کے لیے پی ایل آئی اسکیم کے تحت ملک میں 41 منتخب اہم بلک ادویات کی مقامی پیداوار کو بڑھانا ہے۔ اب تک 34 مطلع شدہ بلک ادویات کے لیے 51 پروجیکٹس کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اس میں سے آج تک 22 منصوبے شروع ہو چکے ہیں۔ (اے پی ایلز پر مبنی فرمینٹیش کے منصوبوں کے لیے اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق پیداوار کا سال صرف مالی سال24-2023 رہا ہے)۔ اسکیم کے ابتدائی چار سالوں کے لیے اے پی آئیز پر مبنی مصنوعات کے لیے ترغیب کی شرح 20 فیصد اور کیمیکل پر مبنی مصنوعات 10 فیصد ہیں اور یہ اگلے دو سالوں کے لیے کم ہو جائیں گی۔
اسکیم کے تحت چھ سال کی اسکیم کی مدت میں 4,138 کروڑ روپے کی پرعزم سرمایہ کاری کے خلاف اب تک 2019 کروڑ کی اطلاع دی گئی ہے اور باقی آنے والے سال میں وصول کی جائے گی۔ بلک ادویات جیسے 1,1 سائیکلوایکسین ڈائسیٹک ایسیڈ (سی ڈی اے)، پارا امینو فینول (پاراسیٹامول) کے لیے خام مال)،سلفاڈائزین،اٹورویسٹیٹن،کاربامازیپن،اوکسکاربازیپن، لیووفلوکسین وغیرہ نے اس مالی سال میں فروخت کی اطلاع دی ہے۔اس اسکیم کے تحت تقریباً 1900 افراد کو روزگار فراہم کیا گیا ہے۔
3,420 کروڑ روپے کے مالیاتی اخراجات کے ساتھ میڈیکل ڈیوائسز کے لیے پی ایل آئی اسکیم کے تحت، کل 21 درخواست دہندگان کو
منتخب کیا گیا ہے۔ اس اسکیم کا مقصد چار ٹارگٹ سیگمنٹس کے تحت اعلیٰ درجے کے طبی آلات کی گھریلو مینوفیکچرنگ کی صلاحیت کو قائم کرنا ہے:
کینسر کی دیکھ بھال/ریڈیو تھراپی طبی آلات ریڈیولاجی اور امیجنگ میڈیکل ڈیوائسز (آئنائزنگ اور نان آئنائزنگ ریڈی ایشن مصنوعات دونوں) اور نیوکلیئر امیجنگ ڈیوائسز، اینستھیٹکس اور کارڈیو-سانس کے طبی آلات بشمول کارڈیو ریسپریٹری کیٹیگری کے کیتھیٹرز اور رینل کیئر کے طبی آلاتتمام امپلانٹس بشمول امپلانٹیبل الیکٹرانک آلات۔پانچ سال کی اسکیم کی مدت میں 1059 کروڑ روپے کی پرعزم سرمایہ کاری کے خلاف روپے کی سرمایہ کاری 714 کروڑ روپے بتائے گئے ہیں۔ اب تک 34 پروڈکٹس کے لیے 14 پروجیکٹ پہلے ہی شروع کیے جا چکے ہیں۔ اس طرح پی ایل آئی اسکیم نے ان اعلیٰ درجے کے طبی آلات کی گھریلو مینوفیکچرنگ کے لیے ایک ماحولی نظام کی راہ ہموار کی ہے۔اس اسکیم کے تحت تقریباً 2900 افراد کو روزگار دیا گیا ہے۔