شعبے کے زیر اہتمام افتتاحی تقریب ، مذاکرہ ، مشاعرہ اور نمائش کا انعقاد ہوگا

۲۵ نومبر 25 ۲۰۲۲, کو شعبۂ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ نصف صدی کا سفر مکمل کر رہا

ہے۔پچاس سال قبل ۲۵ نومبر ۱۹۷۲ کو شعبۂ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ کوباضابطہ طور
پر منظوری ملی ۔نصف صدی کی تکمیل کے اس موقع پر یک روزہ تقریب کا اہتمام کیا
جا رہا ہے ۔افتتاحی تقریب جامعہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر کی صدارت میں
منعقد ہوگی اور مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جامعہ کے سابق وائس چانسلرجناب
سید شاہد مہدی اور معروف اسکالرپروفیسر صدیق الرحمن قدوائی شریک ہوں گے ۔ان
کے علاوہ اس تقریب کے مہمانان اعزازی پروفیسر شیخ عقیل احمد (ڈائریکٹر قومی
کونسل برائے فروغ اردو زبان)، پروفیسر ناظم حسین الجعفری(رجسٹرار، جامعہ ملیہ
اسلامیہ)اور پروفیسر محمد اسدالدین (ڈین ، فیکلٹی برائے انسانی علوم و السنہ)ہوں گے۔
اس پروگرام میں معروف اسکالر پروفیسر شریف حسین قاسمی خصوصی مقرر کی حیثیت
سے شریک ہوں گے۔اس موقع پر ایک مذاکرہ کا بھی اہتمام کیاجا رہا ہے جس میں شعبۂ
اردو کے سابق اساتذہ اپنے تاثرات پیش کریں گے۔اس کے بعد ایک مشاعرے کا بھی
اہتمام کیا جا رہاہے ۔اس تقریب کی مناسبت سے ۲۴ نومبر کو صبح ۱۱ بجے شعبۂ اردو
کی تنظیم بزم جامعہ کے زیر اہتمام ’’شعبۂ اردو جامعہ ملیہ اسلامیہ: نصف صدی کی
کہانی، تصویروں کی زبانی‘‘کے زیر عنوان نمائش کا افتتاح ہوگا ۔یہ اطلاع شعبۂ اردو
کے صدر پروفیسر احمد محفوظ اور پروگرام کے کنوینر پروفیسر ندیم احمد نے دی ہے ۔