کھیل کود اور مہم جوئی کے قومی ایوارڈ کے سات زمروں میں سے چار کے انعامی رقم میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر کرن رجیجو نے یہ اعلان آج کھیل کود کے قومی دن کے موقع پر کیا۔ راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ کی انعامی رقم بڑھاکر 25لاکھ روپئے کر دی گئی ہے۔
پہلے یہ رقم ساڑھے سات لاکھ تھی۔ ارجن ایوارڈ کی رقم پانچ لاکھ سے بڑھا کر 15لاکھ کر دی گئی ہے۔
دھنوآچاریہ لائف ٹائم ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو جنہیں پہلے پانچ لاکھ روپئے دیئے جاتے تھے اب 15لاکھ ملیں گے۔ دھنوآچاریہ ریگولر کو 5لاکھ روپئے کی بجائے اب 10لاکھ روپئے دیئے جائیں گے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب رجیجو نے کہا کہ اگر ہر شعبے میں پیشہ ور افراد کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے تو کھیلوں سے وابستہ افراد کو بھی بڑھی ہوئی آمدنی ملنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر بھارتی کھلاڑیوں کی کارکردگی پہلے کے مقابلے بہتر ہوئی ہے۔
صدر جمہوریہ نے 2020کیلئے قومی کھیل اور مہم جوئی کے ایوارڈ عطا کئے
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے آج کھیلوں کے قومی دن کے موقع پر کھیلوں اور مہم جوئی کے قومی ایوارڈ2020 عطا کئے۔ جناب کووند نے راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ، ارجن ایوارڈ، دھنوچاریہ ایوارڈ، دھیان چند ایوارڈ،Tenzing Norgay National Adventure Award اور راشٹریہ کھیل پروتساہن پرسکار پیش کئے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب کووند نے کہا کہ کھیلوں میں اچھی کارکردگی اور کامیابی صرف سرکار کی ذمہ داری نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کھیل کود کے کلچر کو ہر طبقے اور ہر مذہب کے لوگوں کی شراکت داری کے ذریعہ ہی فروغ دیا جا سکتا ہے۔ صدر جمہوریہ نے خوشی کا اظہار کیا کہ کھیل کود اور فٹنس اب نوجوانوں کی سوچ اور معمول کا حصہ بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک کی اجتماعی کوششوں سے بھارت کھیل کود کا ایک سُپر پاور بن کر ابھرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے نشانہ مقرر کیا ہے کہ وہ 2028 کے اولمپک کھیلوں میں 10سر فہرست ملکوں میں شامل ہوگا۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہم یقیناً یہ نشانہ حاصل کریں گے۔ میجر دھیان چند کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ وہ کھیلوں سے وابستہ لوگوں اور سبھی دوسرے ہم وطنوں کیلئے ایک نمونہ ہیں۔ کھیلوں کے وزیر کرن رجیجو اور دوسری سرکردہ شخصیات نے تقریب میں نئی دلی کے وگیان بھون سے شرکت کی۔