AMN / WEB DESK
مرکزی سرکار نے کووڈ انیس عالمی وباءکے خلاف لڑائی کےدوران معیشت کو فروغ دینے کیلئے چھ لاکھ 28 ہزار 993 کروڑ روپے کے ترغیباتی پیکیجکا آج اعلان کیا ہے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے 8 اقتصادی امدادی اقدامات سمیتکئی اقتصادی امدادی اقدامات کا اعلان کیا ۔ ان میں سے چار بالکل نئے ہیں اور ایکصحت کے بنیادی ڈھانچے کیلئے مخصوص ہے۔ نئی دلّی میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کووڈ سے متاثرہ شعبوں کیلئے ایک اعشاریہ ایک لاکھ کروڑ روپے کی قرضگارنٹی اسکیم کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے 50 ہزار کروڑ روپے صحت کےشعبے کیلئے ہوں گے۔ اس اسکیم کا مقصد طبی بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا ہے ۔
محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ یہ گارنٹی 8 میٹرو پولیٹنشہروں کو چھوڑ کر ، دوسرے شہروں میں طبی بنیادی ڈھانچے سے متعلق نئے پروجیکٹوں اوراُن کی توسیع کیلئے ہوگی ۔ گارنٹی کوریج کا 50 فیصد توسیع کیلئے اور 75 فیصد نئےپروجیکٹوں کیلئے ہوگا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ امنگوں والے اضلاع کیلئے 75 فیصد کیگارنٹی کَور نئے پروجیکٹوں اور توسیع کیلئے ہوگا۔ وزیر خزانہ نے ایمرجنسی کریڈٹلائن گارنٹی اسکیم ECLGS کیلئے بھی ایک اعشاریہپانچ لاکھ کروڑ روپے کا اعلان کیا ، جسے مئی 2020 میں آتم نربھر بھارت پیکیج کےایک حصے کے طور پر شروع کیا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ECLGS ایک ، دو اور تین کے تحتسرکاری شعبے کے 12 بینکوں ، 25 پرائیویٹ بینکوں اور 31 غیربینکاری مالی کمپنیوں کیجانب سے ایک اعشاریہ ایک کروڑ یونٹوں کو دو اعشاریہ چھ نو لاکھ کروڑ روپے کا کریڈٹفراہم کیا گیا ہے۔ ایک اور امدادی قدم کے طور پر محترمہ سیتا رمن نے کریڈٹ گارنٹیاسکیم کا اعلان کیا ہے ، جو بہت چھوٹے مالی اداروں کے ذریعے 25 لاکھ لوگوں کو قرضےفراہم کرنے کیلئے ایک نئی اسکیم ہے ۔
سیاحت کے شعبے کے احیاءسے متعلق ایک فیصلے میں محترمہسیتا رمن نے گیارہ ہزار سے زیادہ رجسٹرڈ ٹورسٹ گائیڈ اور سفر اور سیاحت سے متعلقفریقوں کیلئے مالی امداد کا اعلان کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس کے تحت 100 فیصد گارنٹی کے ساتھ قرضفراہم کئے جائیں گے ، جس کی حد سفر اور سیاحت سے متعلق فریقوں کیلئے فی ایجنسی دسلاکھ روپے اور علاقائی یا ریاستی سطح پر دیئے گئے لائسنس والے ٹورسٹ گائیڈ کیلئےایک لاکھ روپے ہوگی۔
صحتِ عامہ سے متعلق اعلان کرتے ہوئے وزیر خزانہ نرملاسیتارمن نے 23 ہزار 220 کروڑ روپے فراہم کئے جانے کا اعلان کیا ، جسے رواں مالیسال کے دوران ، خاص طور سے بچوں کی نگہداشت اور بچوں کیلئے بیڈ پر خرچ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سینٹرل ، ڈسٹرکٹ اور سب ڈسٹرکٹ سطح پر ICU بیڈس کی دستیابی اور آکسیجن سپلائیمیں بھی اضافہ کیا جائے گا ۔
محترمہ سیتا رمن نے آتم نربھر بھارت یوجنا کو 30 جون2021 سے بڑھا کر 31 مارچ 2022 تک کئے جانے کا اعلان کیا ہے ۔ یہ اسکیم پچھلے سالاکتوبر میں شروع کی گئی تھی ۔ x