FILE PIC

چھتیس گڑھ کے دانتے واڑا ضلعے میں ماؤنوازوں کے ایک حملےمیں دس پولیس اہلکاروں سمیت گیارہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اَرَن پور علاقے میں بڑی تعداد میں ماؤ کیڈروں کی موجودگی کے بارے میںایک خصوصی سراغ ملنے کے بعد ماؤ نواز مخالف آپریشن کے لیے ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ کیایک ٹیم سرگرمِ عمل تھیں، کارروائی کے بعد یہ ٹیم واپس آرہی تھی کہ ماؤنوازوں نےارن پور کے نزدیک اُس گاڑی کو نشانہ بنا کر بارودی سرنگ کا زبردست دھماکہ کیا جسمیں یہ لوگ سوار تھے۔ اِس حملے میں ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ کے دس جوان اور گاڑی کےڈرائیور کی جانیں تلف ہو گئیں۔ جائے موقعے پر اضافی فورسز کو بھیجا گیا ہے۔