مرکزی سرکار نے اگلے مہینے کی پہلی تاریخ سے 45 سال سے زیادہعمر کے سبھی لوگوں کے لیے کووڈ-19سے بچاؤ کا ٹیکہ دستیاب کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ آجنئی دلی میں کابینہ کی میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کو جانکاری دیتے ہوئے مرکزی وزیر پرکاشجاوڈیکر نے سبھی متعلقہ افراد سے یہ اپیل کی ہے کہ وہ بلاتاخیر اپنا رجسٹریشن کرائیںاور ٹیکہ لگوائیں۔
جناب جاوڈیکر نے کہا کہ ٹیکہ کاری، کووڈ-19 کے خلاف ایکڈھال ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 32 لاکھ سے زیادہ ٹیکے لگائےگئے۔ وزیر موصوف نے یہ وضاحت بھی کی کہ یہ ٹیکے وافر تعداد میں دستیاب ہیں اور ان کیکوئی قلت نہیں ہے۔
اِدھر نئی دلی کے ایمس اسپتال کے InternalMedicine کے پروفیسر، ڈاکٹر آشوتوش بسواس نے کہا ہے کہ سرکار نے اگلے مہینے کی پہلیتاریخ سے 45 سال سے زیادہ عمر کے سبھی لوگوں کو کووڈ سے بچاؤ کا ٹیکہ لگوانے کی اجازتدے کر بہت اچھا فیصلہ کیا ہے۔
آکاشوانی سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر بسواس نے لوگوں کو یہ صلاحدی ہے کہ وہ ٹیکہ لگوانے کے بعد بھی کووڈ سے متعلق احتیاط برتنے کے سبھی طور طریقوںپر عمل کریں۔×
2
وزارت داخلہ نے کووڈ-19 کو موثر طور پر کنٹرول کے لیے رہنما خطوط جاری کیے
وزارت داخلہ نے آج ایک حکم نامہ جاری کیا ہے، جس میں Covid-19 کو موثر طور پر کنٹرول کے رہنما خطوط دئے گئے ہیں۔اس حکم نامے کا اطلاق اگلے ماہ کی پہلی تاریخ سے ہوگا اور 30 اپریل تک یہ حکم نامہنافذ رہے گا۔ رہنماخطوط میں Covid-19 کی وبا پھیلنے پر قابو پانے کے سلسلے میں حاصل خاطرخواہ کامیابی کو مستحکم کرنے پر توجہ کی گئی ہے۔ اس کامیابی کا اظہارلگاتار تقریباََپانچ ماہ تک زیرعلاج مریضوں کی تعداد میں خاطر خواہ کمی سے ہوتاہے۔ Covid-19 کے معاملوں میں آئی تازہ بڑھوتری کے پیش نظر، جسکا اظہار ملک کے کچھ حصوں میں نظر آرہا ہے ، رہنما خطوط میں ریاستی اورمرکزکے زیرانتظامعلاقوں کی حکومتوں سے کہا گیا ہے کہ Test-Track- Treat یعنی جانچ، مریضوں پر نظررکھنے اور اس کا علاج کرنے کے پروٹوکول پر سختیسے عمل کریں اور
کووڈ کے تعلق سے ہرفرد کی جانب سے مناسب رویّہ اپنائے جانےکو یقینی بنائیں، ساتھ ہی ٹیکہ کاری کے عمل میں تمام نشان زد گروپوں کی شمولیت کو یقینیبنائیں۔