وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ بھارت اور امریکہ کے درمیان دوستی، کووڈ کے بعد کے دور میں پوری دنیا میں استحکام میں اضافہ کرنے میں کلیدی وسیلہ ہوگی۔ آج شام واشگٹن ڈی سی، وہائٹ ہاﺅس میں، رسمی ستقبالیہ میں اپنے خطاب میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بھارت اور امریکہ عالمی بہتری اور امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کے تئیں عہد بند ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ بھارت اور امریکہ، دونوں کو اپنی تنوع پر فخر ہے اور وہ ”سب کے مفاد کے لیے، سب کی بہبود کے لیے“ کے بنیادی اصول پر یقین رکھتے ہیں۔جناب مودی نے کہا کہ وہ امریکی صدر جوبائیڈن، اپنی باہم بات چیت میں علاقائی اور عالمی معاملات پر تبادلہ ¿ خیال کریں گے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ بات چیت مثبت رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت برادری کے افراد، اپنی محنت اور لگن کے ذریعے امریکہ میں بھارت کے وقار میں اضافہ کر رہے ہیں۔اپنے خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ اور بھارت کے درمیان تعلقات، 21 ویں صدی کے بہترین تعلقات میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جناب مودی کی ایک سرکاری مہمان کے طور پر میزبانی کرنے والے پہلے امریکی صدر ہونے پر اُنہیں فخر ہے۔جناب بائیڈن نے کہا کہ موجودہ زمانے کے چیلنج اور مواقع، جو بھی ہیں، وہ بھارت اور امریکہ سے مل کر کام کرنے کا تقاضہ کرتے ہیں۔وزیر اعظم کا اُن کی آمد پر امریکی صدر جوبائیڈن اور خاتون اوّل جِل بائیڈن کے ذریعے وہائٹ ہاﺅس میں پُر تپاک خیر مقدم کیا گیا۔ بھارت اور امریکہ کے قومی ترانے بجائے گئے۔ وزیر اعظم کا خیر مقدم کرنے کے لیے، نائب صدر کملا ہیرس کی زیر قیادت، ساﺅتھ Lawns میں ایک امریکی وفد موجود تھا۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کے زیر قیادت ایک بھارتی وفد بھی اس موقع پر موجود تھا۔ اس میں NSA کے اجیت ڈوبھال، خارجہ سکریٹری وِنے کواترا اور امریکہ میں بھارتی سفیر ترنجیت شامل تھے۔ وزیر اعظم مودی اور امریکہ صدر جوبائیڈن کے درمیان باہمی بات چیت جاری ہے۔ وہ دونوں ملکوں کے درمیان ایک متحرک سپلائی چین تیار کرنے میں رکاوٹوں کو دور کرنے کی خاطر وسیع تر اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ایک ٹویٹ میں جناب مودی نے کہا کہ وہ امریکی صدر کے ساتھ بات چیت کے تئیں پُر امید ہیں۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کہ تبادلہ ¿ خیال سے بھارت اور امریکہ کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ آج رات دیر گئے جناب مودی امریکی کانگریس کے ایک مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ جناب مودی نے 2016 میں امریکہ کے اپنے دورے کے دوران پہلی مرتبہ امریکی کانگریس سے خطاب کیا تھا۔ وہ پہلے بھارتی وزیر اعظم اور دنیا میں صرف تیسرے ایسے شخص ہیں، جو اجلاس سے دو مرتبہ خطاب کر رہے ہیں۔ دن کا اختتام اُن کے اعزاز میں ایک اور ریاستی عشائیہ کے ساتھ ہوگا۔ اس عشائیہ میں امریکی کانگریس سفارتکار اور دیگر سرکردہ شخصیات سمیت معزز مہمانان شرکت کریں گے۔×