
سرکار نے آج بھیم کی چھوٹی رقم کی لین دین کے فروغ کے لئے ایک ترغیباتی اسکیم کی منظوری دی ہے۔ اس اسکیم کا نفاذ ایک ہزار پانچ سو کروڑ کے مجوزہ منصوبے سے شروع ہوگا۔ آج نئی دلی میں کابینہ کے فیصلے کے بارے میں میڈیا کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنَو نے کہا کہ یہ اسکیم چھوٹے کاروباریوں کو مزید کسی اضافی جارچ کے بغیر UPI کی خدمات حاصل کرنے میں مدد کرے گا۔
جناب ویشنو نے کہا کہ سرکار نے ایک نئے Brownfield Ammonia Urea کامپلیکس فرٹیلائزر پلانٹ قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
یہ پلانٹ آسام کے Namrup میں واقع برہمپُتر ویلی فرٹیلائزر کارپوریشن لمیٹڈ کے موجودہ احاطے میں قائم کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ یہ پروجیکٹ ملک میں یوریا کی مقامی پیداوار کی صلاحیت کو بڑھائے گا۔
وزیر موصوف نے بتایا کہ اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی نے مہاراشٹر میں JNPA پورٹ سے چوک تک ایک چھ لین والی گرین فیلڈ شاہراہ کی تعمیر کی منظوری بھی دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ پروجیکٹ مجموعی طور پر چار ہزار 500 کروڑ روپے کے خرچ پر تیار کیا جائے گا۔ اس پروجیکٹ کو JNPA پورٹ سے نوی ممبئی بین الاقوامی ائیرپورٹ کو جوڑنے کے لئے لاجسٹکس کارکردگی کو بہتر کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔
جناب ویشنَو نے کہا کہ سرکار نے مویشی پروری کے شعبے میں ترقی کو مستحکم کرنے کے لئے نظر ثانی شدہ راشٹریہ گوکل مشن کو منظوری دی ہے۔ اضافی ایک ہزار کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ نظر ثانی شدہ راشٹریہ گوکل مشن کا نفاذ 2021-22 سے 2025-26 کے درمیان ہوگا۔ 15 ویں مالی کمیشن کے دوران اس کے لئے مجموعی طور پر تین ہزار چار سو کروڑ روپے کی منظوری دی گئی تھی۔
کابینہ نے ڈیری کی ترقی کے لئے نظر ثانی شدہ قومی پروگرام کی بھی منظوری دی ہے۔ جناب ویشنو نے کہا کہ اس کا مقصد ڈیری کے بنیادی ڈھانچے کی توسیع اور جدیدکاری کرنا ہے۔ ایک ہزار کروڑ روپے کی اضافی رقم کے ساتھ اِس پروگرام کو بہتر بنایا گیا ہے۔ اس کا مجموعی بجٹ 2 ہزار 790 کروڑ روپے کا ہوگیا ہے۔