مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں وکشمیر میں جہاں ایک طرفکئی رضاکار اور غیر سرکاری تنظیمیں غذائی اشیا اور طبی سامان کی شکل میں ضرورت منداور بے سہارا لوگوں تک امداد پہنچانے کے لئے انتھک کام کررہی ہیں، وہیں دوسری طرف جنوبیکشمیر کے پلوامہ ضلعے کے کشمیری مسلمانوں نے کورونا وائرس وبا کے دوران مشکل کی اِسگھڑی میں ایک کشمیری پنڈت کنبے کے ایک فرد کی آخری رسوم میں مدد کرکے فرقہ وارانہ ہمآہنگی اور بھائی چارے کی مثال پیش کی ہے۔